ساسی سماجی خدمت گار ڈاکٹر سلطان احمد بازدید پوری کا انتقال علاقے میں غم کی لہر ،،، نماز جنازہ ظہر بعد آج
حاجی پور ، ندیم اشرف ویشالوی ، ویشالی ضلع کے مہنار بلاک کے بازدید پور چک عثمان گاؤں کے مشہور ومعروف شخصیت سماجی سیاسی خدمت گار ڈاکٹر سلطان احمد صدیقی بازدید پوری اب اس دنیا میں نہیں رہے وہ منگل کو بعد نماز عصر مالک حقیقی سے جا ملے اناللہ واناالیہ راجعون ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور جس نے بھی خبر سنی آخری دیدار کے لئے ان کے گھر دونوں فریقوں کے لوگوں کی ہجوم امڈ پڑی نمازِ جنازہ بدھ کے روز بعد نمازِ ظہر ادا کی جاے گئ مرحوم 75 بہاریں دیکھی اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ 4 بیٹے1 بیٹی سمیت بھرا پورا خاندان کو روتے بلکتے چھوڑ گئے ہیں مرحوم ایس احمد صدیقی صاحب کافی نیک دل ایماندار خاکسار خدا پرست مہمان نواز ، منکسر المزاج شخص تھے عرصے دراز سے راجد کے سچے سپاہی بن کر خوب خدمت کی سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور مہنار کے سابق وزیر آنجہانی منشی لال راے سے اچھے مراسم رہا یہ دونوں ان کی سیاسی بصیرت صلاحیت کے بنیاد پر کافی متاثر رہے یہ سماجی سیاسی ملی خدمت بغیر ذات مذہب بھید بھاؤ کے تعمیر وترقی میں لگے رہے سماجی سیاسی طبی ملی مذہبی کاموں میں سرگرم عمل رہے جس وجہ کر دونوں فریقوں میں مقبول ہوگیے انہوں نے سماجی سیاسی خدمت کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھی ڈاکٹری بھی کرتے رہے اللہ نے ان کے ہاتھوں میں شفا دے رکھی تھی جس نے روتے آیے ہنستے گیے ایس احمد صاحب کا ہر میدان میں نام تھا شہرت کی وجہ ایمانداری سے خدمت و دوا علاج کرتے تھے انھیں دو جگہ ہومیوپیتھی کلینک تھی دلسنگ سراے سمستی پور اور جنداہا بازار ویشالی ان کا آبائی گاؤں چک بہاؤ الدین دلسنگ سراے تھا مگر بازدید پور چک عمان میں سکونت اختیار کی انھیں سال 2012 میں فالج کا شکار ہوگئے اور اٹھ سالوں سے بسٹر پر رہے مگر اپنے سماج و معاشرے مرتے دم تک سینچتے رہے وہ بااخلاق ملنسار اردو کے سچے سپاہی تھے ان کے گھرانہ تعلیم یافتہ گھرانہ ہیں مرحوم ڈاکٹر ایس احمد ذی شعور انسان کے ساتھ ساتھ سیاست بصیرت کے مالک تھے اللہ تعالیٰ ان کی بے لوث خدمت کو قبول فرمائے اور ان کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ان کے بڑے صاحبزادے شمیم احمد نے تمام مسلمانوں بھی خواہوں خویش و اقارب سے نماز جنازہ میں شرکت کی گزارش کی ہے،،