مادری زبان اردو کے فروغ کے لئے عوام الناس کم از کم اردو اخبار ضرور خریدیں اور خاص طور پر اردو سے بحال تمام اساتذہ،
مادری زبان اردو کے فروغ کے لئے عوام الناس کم از کم اردو اخبار ضرور خریدیں اور خاص طور پر اردو سے بحال تمام اساتذہ،
تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے چیئرمین مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی نے نامہ نگاروں سے اپنا اظہار خیال پیش کیا ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سرکار پہ آروپ لگایا کہ سرکاری اسکولوں میں اردو کتاب نہ ہونے کی وجہ سے بچے اردو سے دور ہوتے جارہے ہیں اور ایک شرمناک حرکت تو یہ ہے کہ کچھ جگہوں پہ اردو کے عہدے پر بحال اردو اساتذہ بھی اردو پڑھانے کے بجائے دوسری زبانوں کو زیادہ تر جیح دیرہے ہیں کم از کم اردو کے نام نمک کھانے والے اساتذہ کو ارد کے فروغ کے لیے اردو زبان وادب کا خیال کرنا لازمی ہے اردو ہماری جان اردو ہماری پہچان ہے،
اردو کے فروغ کے لئے کئ مہینوں سے تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے طرف سے بازابطہ طور پہ تیغی مکتب کا آغاز کیا گیا ہے جو ابھی فالحال چھہ جگہ پر چلایا جارہا ہے اس ابھی ایک بہترین عالم دین کی بحالی کی گئی ہے، تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے تنظیم آل بہار ائمہ مساجد کے جتنے ممبران ہیں وہ سب کے سب کسی نہ کسی مسجد کے امام ہیں ان تمام ائمہ حضرات سے بھی گزارش کیا گیا ہے کہ ہر مسجد میں مکتب کھولا جائے اور خاص طور پر اس مکتب میں اردو، عربی، فارسی دینی تعلیم کا بہترین آواز کیا جاۓ الحمدللہ اس پہ سارے ائمہ مساجد کام شروع کردئیے ہیں،