ابرار انصاری بنے انصاف منچ کے ضلع ویشالی سیکریٹری مہوا
ابرار انصاری بنے انصاف منچ کے ضلع ویشالی سیکریٹری
مہوا ویشالی/شبانہ فردوس / ضلع ویشالی انصاف منچ کی توسیع کرتے ہوئے ضلع ویشالی انچارج راجو وارثی نے انصاف منچ آفس مہوا میں متحرک فعال نوجوان لیڈر ابرار انصاری کو ضلع ویشالی کے سیکرٹری عہدہ پر فائز کیا وہیں محمد رضوان انصاری اور محمد ناظر علی کو ضلع ویشالی کے نائب صدر بنائے گئے اس پر ضلع مظفر پور کے جنرل سیکرٹری سید اکبر اعظم ، ملی خادم مولانا امتیاز ندوی، صحافی اعجاز عادل ،صوبائ ممبر پنکج داس اور مولانا محمد اسلم رحمانی وغیرہ نے مبارکباد پیش کی اس موقع سے جناب وارثی نے کہا کہ انصاف منچ خاص طور سے وقف کی زمین جو جگہ وقف کی ہوئ ہے اور اس زمین پر سیٹھ شاہو کا غلط طریقے سے قبضہ کر اس کی کمائی پا رہے ہیں اس کی جانچ کر بے دخل کرتے ہوئے اس زمین پر اجتماعی ترقی کے لئے کام کیا جاۓگا اور اس کے لئے انصاف منچ کام کر رہی ہے دیر سے ہی صحیح مگر انصاف منچ انصاف دلا کر رہیگی