اسوۂ رسول لوگوں کے لئے نمونئہ عمل / حاجی فضل رحمان
حاجی پور/ شبانہ فردوس / انسان میں عارضی و ابدی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی جو فطری خواہشات ہیں اس کے لئے خالق فطرت نے باشان رحمت انسان کی فطری خواہشات کے لحاظ سے اس کی رہائش اس کی بودو باش اور رہنے سہنے کے لئے دو عالم بنائے دنیا و آخرت انسان کو دنیا و آخرت کے متعلق آگہی بخشی کہ تمہارے رہنے کا ایک مقام دنیا ہے جو چند روزہ ہے اور آخرت جو دائمی ہے اور یہ دنیا فانی ہے اس سے دل لگانا خسارہ ہےاگر ان کا دل دنیا کی دلچسپیوں ، آرائش، عیش و عشرت روپیہ پیسہ سے ہے تو ایسا انسان اپنے فرائض حیات سے غافل ہیں اور حیات ابدی کے فطری مطالبات کو بھول کر دنیا کے چند روزہ زندگی کو مطلوب و مقصودِ بنا ۓ ہوئے ہیں اورفطری حقوق و ذمہ داریوں کو بھول بیٹھیں ہیں مومن کو معمولات زندگی میں پیش آنے والی ہر وہ کام چاہے شادی کی تقریب ہو یا غم کی تقریب ہو جب اسوۂ رسول کو رکھ کر کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ خسارہ کے بجائے نفع بخش ہوگا اور یہ کب ہوگا جب مومن اسوۂ رسول کو نمونہء عمل میں لاۓ گا یہ باتیں حاجی محمد فضل رحمان پاتے پور نے اپنے نسبتی برادر محمد شاہنواز ابن فضل عالم موضع چین پور بلاک چہرہ کلاں ویشالی کے منگنی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس تقریب میں کم خرچ ہو وہ تقریب احسن تقریب ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کم خرچ والی شادی بابرکت شادی ہوتی ہے اللہ سے دعا گو ہوں کہ ہم مومنوں کو فضول خرچیوں سے لہب و لعب سے بچاۓ آمین اس تقریب میں اہل خانہ کے رضوان احمد مظفر پور ،محمد شارب ،محمد ثاقب ،محمد تابش ،فیصل اعظم ،نہال اعظم ، سیف اعظم صوبیہ فردوس ، ثنا فردوس ، بشریٰ آعظمی ،فوزیہ احمدی ،غوثیہ احمدی، نوشیہ احمدی ، خصوصی طور سے سابق مکھیا ثاقب انور، استاد ماسٹر اعجاز عادل،کانگیریس پارٹی کے صوبہ آسام انچارج حسیب انور، رضوان شاہ پوری، نوجوان کامنسٹ لیڈر صفدر ارشاد ،کامران فتح پوری بھی شریک تقریب تھے فوٹو میل پر ہے