August 3, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

چاپلوسی چھوڑ کر ،حق اور صداقت کی صدابلند کریں / مولانا امتیاز ندوی

چاپلوسی چھوڑ کر ،حق اور صداقت کی صدابلند کریں / مولانا امتیاز ندوی

مہوا ویشالی / شرافت خان / العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور بلاک چہرہ کلاں ویشالی کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی نے گزشتہ دیر شام پریس ریلیز میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق صداقت اور ایمان محکم کے ساتھ ظلم ناانصافی اور تشدد بربریت کی تاریخ بہت پرانی ہے بولہبی شراروں نے ہردور میں مصطفٰوی چراغ کی لو مدھم کرنے کی گھناؤنا ناپاک جدوجھد کوششیں کی ہیں ۔اس وقت چہاردانگ عالم میں ہر طرف مسلمانوں کے خلاف نفرت وعداوت کا ایک ایسا گھناؤنا ماحول تیار کیاجارہاہے کے ان کا وجود امن وامان کے منافی ہے ۔شیطانی دسیسہ کاریوں نے پوری قوت واجتماعیت کے ساتھ اسلام کی شیرازہ بندی کو منتشر کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رکھی ہے۔نامساعد حالات سے گھبراناتوکفر و نفاق کی علامت ہے ایمان کاخاصہ تو یہ ہے کہ وہ جرات و بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتا ہے شکوہ شکایت کے بجائے باطل کے ایوانوں می کھلبلی مچا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔موت ضرور آئے گی اور صرف ایک ہی بار آئے گی وہ بسترِ مرگ پر بھی آ سکتی ہے اور میدان کارزار میں بھی اس کو کسی بھی صورت میں میں ڈالا نہیں جا سکتا ہے اس لیے حالات سے سمجھوتا نفاق ہے ایمان نہیں ہے۔وہ ڈٹتااور برسرِپیکار ہوتا ہے اسی ایمانی پختگی کے لئے اولا ہم سب کو اپنے آپ کو اندر سے بدلنے کی اشد ضرورت ہے اگر خلوت و جلوت میں تضاد ختم نہ ہوا اورایک خدائے واحد کے سامنے سر نیاز خم نہ کیا تو موجودہ صورت حال ذلت و رسوائی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ہے ان نازک صورت حالات میں حق گوٸی کا سہارا لینا پڑے گا جب ہم حق گوٸی سے روگردانی کریں گے تواللہ ہم پر نااہلوں کو مسلط کردے گا جو نظام کو درہم برہم کردے گا اس لبادہ کو اتار پھینکنے کی ضرورت ہے
چمن میں تلخ نواٸی میری گوارہ کر
کہ زہر بھی کرتا ہے کھبی کار تریاقی
اس عظيم جزبہ سے لیس ہو کر براہیمی نعرہ بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ جو وقت کے ان تمام عہدہ پرستوں ۔غدار وں و منافقوں اور بے جا چاپلوسی کرنے والوں کے ارادے توڑ پھوڑ ریزہ ریزہ ناکام بنادے
آگ ہے اولاد ہے ابراہیم ہے نمرود ہے
کیاکسی کو پھر کسی کا امتحان مقصود ہے

فوٹو میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.