August 1, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

نیک صالح اولاد سب سے بہتر صدقئہ جاریہ/ امتیاز ندوی

نیک صالح اولاد سب سے بہتر صدقئہ جاریہ/ امتیاز ندوی

مہوا ویشالی/شبانہ فردوس / محکمہ آبی وسائل بہار سرکار کے آفیسر جناب خورشید احمد کے والد محترم حاجی پیر محمد انصاری موضع شاہ پور خرد کا انتقال گزشتہ دنوں برین ہیمرج سے ہوگیا تھا جن کی تعزیتی نشست میں اہم شخصیات کی شرکت ہوئی نشست کی ابتدا حافظ محمد وصیع کے تلاوتِ قرآن سے ہوئی بعدہ نعتیہ کلام شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری نے پیش کی اس تعزیتی نشست میں جد یو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری رضی احمد عرف منا انصاری ،ڈاکٹر نعیم الدین انصاری ،ڈاکٹر شہباز انصاری ،راجد لیڈر قدوس انصاری ،داماد پرویز انصاری و ایاز انصاری ،نواسہ احتشام الحق ،حاجی عطاء اللہ ، محمد اسلام انصاری ،انجینئر اسد ضیاء ،شبیر ضیاء ،خورشید جلال پوری ،حاجی صاحب کے پیر بھائی جناب حیدر علی ،اشرف علی ،اسلم علی وغیرہ نے شرکت فرماکر مرحوم کے لئے خصوصی طور پر دعاۓ مغفرت کی وہیں اس نشست سے تعزیتی پیغام میں حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی اور حضرت مولانا مفتی محمد مستقیم،حضرت مولانا مفتی محمد علی رضا مصباحی قاضئ شہر مہوا ویشالی نے مشترکہ طور پر کہا کہ مرنے والوں کے لئے سب سے بہتر صدقئہ جاریہ نیک صالح اولاد ہے جو نیک عمل کرنے کے بنیاد پر انکی دعاؤں کی برکتوں سے اللہ تعالیٰ مرحوم کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اسلئے اپنی زندگی کو ہر حال میں پاکیزہ بنائیں خوف و خشیت الٰہی میں نفس کو ڈوبو دیں اور حب الہی سے دل کو آراستہ کرلیں تاکہ قبر کی زندگی سے لیکر حشر کی زندگی روشن ہو جائے اور ہر ممکن اللہ کی مرضی کی پوری اتباع کریں اسلیئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی محبت الٰہی کا نمونہ تھی اور اسی عمل کو اسوۂ حسنہ کہا گیا ہے آپ بھی دل میں حب الہی پیدا کریں گے تو پھر ذکرِ الٰہی میں خودبخود مستغرق ہوجائیں گے اور یہی صالح عمل دنیا سے لیکر حشر تک کام آئیں گے باقی دنیا کی دولت دھرے کے دھرے رہ جائیں گے
محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے
اگر ہو اس میں کچھ خامی تو سب کچھ نامکمل ہے
دعاء ہیکہ اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی صاحب کو مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

فوٹو میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.