راجد کا مائ، بہن، یوجنا گھروں میں خوشحالی لاۓ گی: ممتاز انصاری
مہواویشالی: شبانہ فردوس: پاتے پور بلاک کے متحرک فعال نوجوان راجد جنرل سیکرٹری ممتاز انصاری چاند پور فتح شریف نے گزشتہ دنوں بہار کے نوجوانوں کی شان ، ویکاس پتر ، ہردلعزیز ،وعدے کا پکا اور اپنے اصول کا سچا سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب تیجسوی پرساد سے ان کے رہائش گاہ ۔ ١٠ سرکولر روڈ پٹنہ میں ملکر مائ بہن یوجنا منصوبہ بہار کے ماں بہن کے لئے لاگو کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یقینا یہ یوجنا راجد پارٹی کا انوکھا یوحنا ہے اس یوجنا کے تحت غریب خاندان میں خوشحالی لاۓ گی اور راجد پارٹی گھر گھر تک پہونچے گی جناب انصاری نے یہ بھی کہا کہ آئندہ 2025 میں ریاستی انتخاب میں راجد پارٹی جیت کر سب سے بڑی پارٹی بنے گی اور بہار کے وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد بنیں گے اور بہار آگے بڑھے گا ۔ جناب انصاری نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبہ کو گھر گھر تک پیغام دینا ہم سب کی ذمہداری ہے جس کو ہم پہونچائیں گے اور پارٹی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے