تعلیمی میدان میں اچھے کام کرنے والے اساتذہ کو کی گئ عزت افزائی
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ ترہت کمشنر ی کے نۓ ایم ایل سی متحرک فعال اساتذہ لیڈر جناب ونشی دھر برج واشی کی آمد پر ضلع ویشالی کے تمام اساتذہ کرام نے ضلع ویشالی کے بلاک بھگوان پور کے تحت ایشوریہ عالمی درس گاہ وارث پور بھگوان پور میں استقبالیہ دیا ساتھ جہاں ضلع ویشالی کے کئ اسکولوں کے اساتذہ کرام کو تعلیمی میدان میں اچھے کام کرنے پر جناب ونشی دھر برج واشی کے ہاتھوں پھول ، گلدستہ ، شال اوڑھا کر عزت افزائی کی جہاں بلاک صدر شیام لال داس ، سنجئے کمار ، امیر الحق ، اعجاز عادل شاہ پوری ، ابھئے کمار ، راج کشور سنگھ ، سنجیت کمار ، سنتوش سنگھ ، سیف اللہ ناصر ، عبد الصمد ، مہوا بلاک کے محمد سیراج ، محمد عاشق ، محمد نظام الدین ، محمد عمر انصاری شیر پور چھتوارا ، رخسانہ شہناز ، سمیت درجنوں اساتذہ کرام کی عزت افزائی کی گئ اس موقع سے جناب ونشی دھر برج واشی نے کہا کہ آپ سب حق کی راہ اپنائیں ، حق کے طرف دار بنیں ، جہاں آپ تعلیم دیتے ہیں وہاں سماج کا نونہال وہ بھی غریب کا بچہ رہتا ہے اور یہ بچہ قوم کا انمون دولت ہوتا ہے اس کو ایمانداری کے ساتھ اپ تعلیم دیں اور جہاں رہیں اپنے اخلاق سے بچے کو سماج کو خوش رکھیں اپ کا اخلاق اپ کا پریم اپ کا اتحاد اپ کا اتفاق میرے ساتھ رہا جس کا نتیجہ میں ہوں اور اپ سب دیکھ رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہر چناؤ میں ہر کمشنری میں ہمارا نیتا کھڑا ہو اور اپ تمام اساتذہ کرام ان کو ووٹ دے کر کونسل میں بھیجنے کا کام کریں تاکہ تعلیمی میدان میں سرکار کی طرف سے کی جانے والی غلطیوں پر کری نظر رکھتے ہوئے نو نہالوں کی اور استادوں کی دیکھ ریکھ اچھا ہو سکے میں یقین دلاتا ہوں کہ دفتری طور پر کچھ غلطیوں کی وجہ سے ہمارے اساتذہ کرام کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ہمیں افسوس ہے ایسی اندھی سرکار سے کہ جو پڑھاتا ہے سرکار اس کو گھٹاتا ہے