مسلکی، وطنی، لسانی و ذاتی امتیاز سے بالا تر ہوکر سیاسی طاقت کو مضبوط کریں: امتیاز ندوی
مسلکی، وطنی، لسانی و ذاتی امتیاز سے بالا تر ہوکر سیاسی طاقت کو مضبوط کریں: امتیاز ندوی
ایم جسیم الحق مہوا سے ملت کے لئے بہتر امیدوار: دانشوران
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ اللہ قران میں ارشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو نہیں تو تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور ناکامیابی تمہاری مقدر بن جائے گی۔آج امت مسلمہ کے سامنے سنگین مسائل اور مشکل حالات کے پہاڑ کیوں نہ ہو؟ باہمی اخوت بھائی چارگی اور آپسی اتحاد کے ذریعہ ان سب کو ریزہ ریزہ کیا جا سکتا ہے لیکن اگر اجتماعیت نہ ہو تو مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود ان کی آواز بے اثر ہو جاتی ہے اس لیے مسلمان اپنی طاقت کو قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے شیشہ پگھلائی ہوئی دیوار کی طرح بن کر حکومت کے سامنے مظاہرہ کریں کیوں کہ یہ وقت کی ضرورت ہے. یہ باتیں ندوۃ العلماء لکھنؤ و جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی سے اعلی تعلیم یافتہ حضرت مولانا امتیاز احمد عادل ندوی شاہ پوری نے کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ طاقت مسلکی، وطنی، لسانی و ذاتی امتیاز سے بالا تر ہوکر قوم کے لئے متحد ہو کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی سیاسی صلاح کار و سیاسی کار کن ظفر انصاری، سابق ضلع پارشد چہرہ کلاں و سابق مکھیا ابا بکر پور پنچایت جناب محمد کمال الدین و محمد حسیب احمد و امتیاز انصاری و حاجی مقصود نے مشترکہ طور پر کہا کہ ایم جسیم الحق مہوا اسمبلی حلقہ کے لئے آئندہ 2025 کے انتخاب کے لیے بہتر امیدوار ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دیش کے بڑے بڑے نیوز چینل میں بطور صحافی اپنی ذمےداری نبھا چکے اعلیٰ اخلاق کے ملک اور سیاست کی بہترین سمجھ رکھنے والا نوجواں ایم جسیم الحق بہتر امیدوار بن کر ہمارے درمیان آئیں ہیں ہم سب کو چاہئے کہ ان کا ساتھ دیکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں اور انہیں کامیاب بنائیں۔
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جاۓ تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر
کردے سوار اونٹ پہ اپنے غلام کو
پیدل ہی خود چلے وہ آقا تلاش کر
تصویر میل پر ہے