ایم جسیم الحق کا مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور میں ہوا استقبال
ایم جسیم الحق کا مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور میں ہوا استقبال
آپ کی پاکیزہ قیادت قوم کے لئے سود مند ثابت ہوگا: حاجی ظفر اللہ
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ کسی بھی کام میں انسان کی نیت کا بہت بڑا دخل ہوتا ہے اگر انسان کا نیت صاف ہوتو اس کی مدد کے لئے اللہ کے فرشتے آسمان سے اتر تے ہیں اور اس کی مدد فرماتے ہیں۔ یہ باتیں سرکاری رٹائرڈ ٹیچر حاجی محمد ظفراللہ صاحب ابا بکر پور نے بڑی مسجد بعد نماز ظہر اس موقع سے کہا جب ایم جسیم الحق چاند پور فتح نے مہوا اسمبلی حلقہ سے 2025 میں اپنی امیدواری کو پیش کی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ یقینا مہوا اسمبلی حلقہ مسلمانوں کے حصے کا ہے لیکن قوم اپنی سیاسی قوت کو سمجھیں اور ایک پلیٹ فارم پر آجائیں تو جیت یقینی ہے اور ایسے آپ کی سوچ و فکر قومی حق میں یقیناً فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آپ اپنے مشن میں پاکیزگی کے ساتھ کام کرتے رہیں ہم سب آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع سے ظفر انصاری، صابر انصاری، امتیاز انصاری، محمد اعظم، محمد نوازشریف، محمد نایاب اطہر، محمد لاریب اطہر، مولانا قمر عالم ندوی، مولانا اعجاز کریم، نیر حبیب، مولانا شمیم احمد شمسی سابق صدر مدرس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور، قمر اعظم اسٹوڈینٹ، رٹائرڈ ٹیچر افضل الرحمٰن, حافظ محمد نور عالم، عبد الغفار صاحب وغیرہ سے مل کر ایم جسیم الحق نے قومی فلاحی باتوں کو مظبوطی سے ر