مہواویشالی / شبانہ فردوس/ مہوا اسمبلی حلقہ کے مشہور معروف دینی ادارہ تیغیہ فیض الرسول مہوا کے وسیع صحن میں 4 رجب المرجب 1446ھ مطابق 5 جنوری 2025 ء بروز اتوار کو 9 بجے دن سے استاذالعلماء، حضور امام ملت قاری محمد امام بخش قادری تیغی علیہ الرحمہ بانی ادارہ ہذا کا دوسرا سالانہ عرس امام ملت بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع سے تیغیہ فیض الرسول کانفرنس وجشن دستار حفاظ کانفرنس بھی منعقد ہو گی ، جس میں ملک وملت کے مقتدر علما،مشائخ ،مفتیان عظام ،دانشوران قوم وملت اورشعراۓ کرام شرکت فرمارہے ہیں، خصوصیت کے ساتھ پیر طریقت استاذالاساتذہ حضرت علامہ ومولانا غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ براؤں شریف یوپی کی شرکت ہوگی وہیں آپ معتقدین کی تشریف آوری باعث مسرت ہوگی واضح ہو کہ عرس امام ملت و جشن دستار حفاظ کے موقع پر شاہزادہ امام ملت پیر طریقت حضرت مولانا عبد العلی فریدی صاحب آنے والے زائرین کے لئے فرش راہ ہوں گے اس لئے آپ آئیں اور خراج عقیدت پیش کر فیوض وبرکات سے مالامال ہوں ساتھ ہی تیغیہ فیض الرسول کے فارغین حفاظ کی روح پرور منظر کو بھی سماعت کریں معلوم ہوکہ منعقد پروگرام میں ہماری خواتین ماں اور بہنیں نہیں آئیں یہ باتیں مشترک طور نوجوان شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری و سماجی کارکن جناب ماسٹر محمد دلشیر صاحب ماسٹر محمد عاشق صاحب نے دیر شام نمائندہ کو دی