ایم جسیم الحق جیسے بے باک اور قابل لیڈر قوم کے لیے وقت کی ضروت: ڈاکٹر ناصر علی
ایم جسیم الحق جیسے بے باک اور قابل لیڈر قوم کے لیے وقت کی ضروت: ڈاکٹر ناصر علی
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ ملی و سماجی خادم جناب ڈاکٹر محمد ناصر علی چہرہ کلاں مہوا، ویشالی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم جسیم الحق آئندہ 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں مہوا اسمبلی حلقہ سے قوم کی آواز بن نے انکا حق دلانے کے لئے بڑی سنجیدگی کے ساتھ قوم کے نوجوان سے، پڑھنے والے بچوں سے، سماج کے بزرگوں سے ملنے کا کام گزشتہ کئی مہینوں سے کر رہے ہیں جہاں کثیر تعداد میں لوگوں کی خاص طور پر نوجوانوں کی حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے یہ واضح طور پر کہا کہ ایم جسیم الحق کا مقصد مہوا اسمبلی حلقہ سے قوم کے لئے نیتا بنانا نہیں بلکہ قوم کے لئے ایک محنت کش ایماندار، سمجھ دار، سیاسی شعور رکھنے اور صاف کردار والا لیڈر شیپ پیدا کرنا ہے جس سے مہوا اسمبلی حلقہ کے قوم کا سیاسی قد اونچا ہو اور انہیں اپنا حصہ مل سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی سیاسی نفاق ہے اور ووٹ میں جو انتشار ہے اس کو بھی ختم کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں اور یہ بھی پیغام دے رہے ہیں کہ اپنا ؤوٹ اور اپنا چوٹ حکومت تک پہونچانے کا بھی کام کر رہے ہیں۔ مہواحلقہ میں خدمت کی غرض سے گھوم گھوم کر سیاسی شعور کو قوم مسلم میں پیدا کر رہے ہیں اور اس کے فوائد سے آشنا بھی کر رہے ہیں۔ ہمارے درمیان نفاق میں اتفاق لانے کی ایک نئ سمت بھی دے رہے ہیں جو قوم مسلم کے لئے پر اثر بات ہے۔ کاش وہ دن ہم سب کو نصیب ہو اور مہوا اسمبلی حلقہ کے مسلمان ایک آواز ایک طاقت بن جاۓ اسی امید قوی کو لیکر انتھک محنت کررہے ہیں جو قوم کے لئے قابل مبارکباد اور قابل ستائش ہے۔ اللہ پاک ان کی محنت اور ان کی قربانی کو قبول فرماۓ اور ہم سب کو ایم جسیم الحق کے جیسا سیاسی خادم بھی نصیب فرماۓ آمین ثم آمین۔
تصویر میل پر ہے