November 3, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

بکساواں علی رضا انصاری نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

بکساواں علی رضا انصاری نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ موضع بکساواں بلاک گورول ویشالی کا ایک قد آور سماجی سیاسی کارکن صلح پسند ، خوش دل ، خوش اخلاق ، خوش مزاج ، ملنسار ، وفادار شخصیت جناب علی رضا انصاری ابن مرحوم عبد الستار انصاری 1 نومبر 2024 بروز جمعہ صبح 8 بجے تھوڑی سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ واضح ہو کہ مرحوم کے جنازے کی نماز 2 نومبر 2024 بروز سنیچر بعد نماز ظہر 2 بجے دن میں بکساواں شریف کے قبرستان میں ہزاروں لوگوں نے ادا کی جنازے میں تمام محبین و معتقدین و مسلمین سے لیکر رشتے دار تک جنازے میں شرکت فرماکر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائیں جنازے کی نماز پیر طریقت حضرت مولانا اشتیاق عالم مصباحی بکساواں شریف نے پڑھائی جنازے میں شرکت کرنے والوں میں مکھیا ہاشم انصاری بکساواں ، جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، سیاسی سماجی ملی خادم مہتاب خان ، راجد پارٹی کے ضلع ویشالی سیکریٹری سرفراز اعجاز ، مولانا غلام احمد رضا بکساواں ، مولانا نثار احمد مصباحی ، محمد صابر حسین انصاری کلکتہ پلازہ مہوا ، ماسٹر دلشیر احمد ، محمد لعل بابو ، پیکس صدر ہریندر راۓ ، محمد اختر انصاری ، سابق نائب پرمکھ افضل انصاری ، انصاری مہا پنچائت کے ضلع ویشالی سیکریٹری منیر انصاری ، مرحوم کے فرزند محمد قربان علی ، محمد فیض علی ، داماد محمد فاروق انصاری ، محمد شہید ، حاجی اصغر علی ، دوست اختر انصاری و ہریندر راۓ بکساواں ، حاجی نور محمد انصاری ، ماسٹر محمد فیروز انصاری ، اکبر علی انصاری ، محمد منصور عالم ، محمد لعل بابو ، محمد عظیم الدین ، بھانجہ محی الدین ، محمد سہیل ، ایوب انصاری پوچھا سمیت دوستوں اور رشتےداروں نے نم آنکھوں کے ساتھ بکساواں قبرستان میں سپردخاک کیا واضح ہو کہ مرحوم کے جنازے کی نماز پیر طریقت حضرت مولانا محمد اشتیاق عالم مصباحی نے ہزاروں مصلیان کے ساتھ پڑھائی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائ ‌

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.