آئندہ 30 اکتوبر 2024 کو جشنِ دستار بندی و سنگ بنیاد اخلاقی بلڈنگ سمرا مظفرپور
آئندہ 30 اکتوبر 2024 کو جشنِ دستار بندی و سنگ بنیاد اخلاقی بلڈنگ سمرا مظفرپور
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ اللہ پاک نے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج کر آنے والی امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان کیا کیوں کہ نسلوں کے لیے ان کی حیات طیبہ کے نقوش واضح طور سے قیامت تک دنیا میں محفوظ رکھنا انسانوں کیلئے ایک فطری ضرورت ہے تاکہ حق کے پیاسے اسی آبِ حیات سے اپنی گلشن حیات کو ترو تازہ رکھے خالق انسان نے انسانوں پر رحم کرتے ہوئے اسی میں سے جس برگزیدہ ہستی کو بندگی کا نمونہ بنا کر بھیجا وہ آخری رسول محمدِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو سارے عالم کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے جن پر دین مکمل ہوا ۔
سلام اے آتشیں زنجیر باطل توڑنے والے
سلام اے خاک کے ٹوٹے ہوئے دل جوڑنے والے ۔
واضح ہو کہ اسی دینِ اسلام کو قائم رکھنے کے لئے دار العلوم ملت اسلامیہ تیغیہ سمرا شریف مظفر پور کا قیام عمل میں آیا اور ہزاروں طلبہ و طالبات دین اسلام کی صحیح تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہورہے ہیں معلوم ہوکہ مدرسہ ہٰذا میں آئندہ 30 اکتوبر 2024 کی شب میں 30 واں سالانہ عرس اختر ملت علیہ رحمہ کے موقع پر جشنِ دستار بندی و سنگ بنیاد اخلاقی بلڈنگ و رحمتہ للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں آل نبی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا سید شاہ گلزار میاں اسمعیلی واسطی دامت برکاتہم مسولی شریف یوپی ، شمش العلماء محدث کبیر خلیفہ تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی شمشاد احمد مصباحی شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی یوپی ، شہزادہ حضور طبییب ملت خلیفہ حضور گلزار ملت پیر طریقت حضرت مولانا محمد احمد رضا امجدی اخلاقی اسماعیلی صدر اعلیٰ دارلعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ و مدرستہ البنات باغ آمنہ مقام سمرا شریف مظفر پور بہار ، سیاسی ملی خادم و رہنما مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی صدرِ مرکزی ادارہ شریعہ سلطان گنج پٹنہ ، حضرت مولانا ارتضیٰ کمال صاحب اشرفی سونبرسا مظفرپور ، حضرت مولانا اسدق رضا مہتمم مدرسہ اسلامیہ تیغیہ اخلاقی نگر بوریہ مظفر پور ، حضرت مولانا ارشد رضا ولی عہد خانقاہ عالیہ تیغیہ یوسفیہ اخلاقیہ خرسا ہا شریف ، تاجدار فصاحت و بلاغت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت حضرت مولانا اظہر القادری پوکھریرا شریف ، مقرر نوجوان حضرت مولانا محمد نور نبی یوسفی چاند پور فتح شریف ویشالی ، پیر طریقت مصنف قطب کسیرہ قاری غلام نبی حسن قادری بانی و سربراہ مدرسہ ام القری للبنات وغیرہ تشریف لائیں گے ۔ اس اجلاس کی خصوصی سرپرستی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت مولانا مفتی محمد قسیم الحق صاحب یوسفی زیب سجادہ خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف پاتے پور ویشالی ، خلیفہ حضور گلزار ملت و حضور طبیب ملت پیر طریقت اساتذہ الساتذہ مفتی ظہیر الدین مصباحی سرپرست اعلٰی مدرسہ ہٰذا ، قیادت حضرت مولانا محمد امجد رضا نوری مظفر پور ، نقابت حضرت مولانا پھول محمد صاحب نعمت ویشالوی ، نقیب ہندوستان حضرت مولانا محبوب گوہر صاحب اسلام پوری یوپی ، شاعر اسلام استاد الشعراء حضرت افضل مظفر پوری ، شیمشیر نیپالی ، اشہر مظفر پوری ، ترنم مظفر پوری ، صحافیہ دوراں مداح خیر الانام شاعر اسلام محفوظ کامل مظفر پوری ، مصداق اشرفی ، اشرف فیضی ، کمال مظفر پوری ، افضل ذیشان بستوی ، رہبر سمستی پوری ، بسمل نیپالی ، اکمل ویشالوی ، ثمن ویشالوی ، ضیاء نور ، افروز عنبر ان کے علاوہ درجنوں علماء ، صلحاء ، شعراء ، نقباء ، ادباء رونق افروز رہیں گے جبکہ اراکین مدرسہ و باشندگان سمرا آنے والے مہمانوں کا استقبال کے لئے فرش راہ ہو کر اپنے دامن میں نیک دعائیں سمیٹتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں گے یہ باتیں نمائندہ سے دار العلوم ملت اسلامیہ سمرا مظفرپور کے سیکریٹری حضرت مولانا غلام احمد رضا مصباحی و امام ملت ، نقیب ملت ، پیر طریقت حضرت مولانا محمد اکبر رضا اشرفی اخلاقی خطیب و امام جامع مسجد جلال پور بیربھان ویشالی نے بزریعہ فون دی
تصویر میل پر ہے