October 22, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

آتنکی حملوں میں فہیم الناصر کی موت،نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

آتنکی حملوں میں فہیم الناصر کی موت،نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

 

مہواویشالی / عادل شاہ پوری/ گزشتہ دنوں جمو کشمیر میں آتنکی حملہ میں سرحد پر انجیرنگ کے کام رہے بہار کے تین نوجوان آتنکی حملوں کے شکار ہوگئے جس میں ایک صوبہ بہار کے ضلع ویشالی کے چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع ابابکر پور باشندہ مرحوم محب الناصر عرف دلارے بابو سابق سیکریٹری مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور کے دوسرے فرزند شہید فہیم الناصر تھے جن کی موت سے پورا گھر اور خاندان ماتم کدہ ہوگیا ان کے لاش کو بذریعہ طیارہ پٹنہ ہوائی اڈہ پر آیا جہاں پوری عزت کے ساتھ گاؤں لایا گیا جن کی جنازے کی نماز منگل کے دن 22 اکتوبر 2024 کو بعد نماز ظہر حضرت مولانا پروفیسر شکیل احمد قاسمی نے ہزاروں مصلیان کے ساتھ پڑھائی ان کی جنازے کی نماز میں رشتے داروں کے ساتھ حلقہ کے اہم شخصیات بھی شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی واضح ہو کہ مرحوم مسمات کے ساتھ غیر شادی شدہ دو لڑکا اور دو غیر شادی شدہ لڑکی کو اپنے پیچھے چوڑے اور بوڑھی ماں کا سہرا ٹوٹ گیا لوگوں نے اپنے آبائ گاؤں ابا بکر پور کے قبرستان میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا جس میں خصوصی طور پر حضرت مولانا مظاہر عالم مظاہری ، حضرت مولانا ناصری صاحب چھپرہ خرد ، ڈائیرکٹر منصور عالم ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی ، ماسٹر امیر الحق چپیٹھ ، مولانا انور عالم اما موری، مولانا شمیم احمد شمسی، سیکرٹری سہیل احمد عباسی، منا مکھیا چھپرہ ، سابق ضلع پارشد کمال الدین عرف لڈن ، مسٹر افضل الرحمن، مولانا نظیر علم ندوی، مولانا قمر عالم ندوی، مولانا اعجاز کریم ، ماسٹر محمد شکیل ، حافظ نور عالم ، ڈاکٹر آفتاب عالم چین پور ، شمیم انصاری ، سلیم انصاری ، حاجی عبد اللہ انصاری ، محمد جلیل انصاری ، مشاہد عالم ، زین القریشی ، جام قریشی ، غفور قریشی ، پپو قریشی ، ننھے قریشی ، ثناء اللہ قریشی ، ظفر انصاری ، صادق انصاری ، امتیاز انصاری ، ماسٹر سیف الناصر ، ماسٹر بدر عالم رضوی ، محمد اسرائیل چین پور ، ماسٹر محمد فیروز قریشی سمیت ہزاروں لوگ جنازے میں شریک ہوئے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.