September 18, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

نبی کی ولادت برائیوں کا خاتمہ اچھائیوں کا سماج میں پیغام/ مفتی مستقیم

نبی کی ولادت برائیوں کا خاتمہ اچھائیوں کا سماج میں پیغام/ مفتی مستقیم

 

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ نبی کی ولادت باسعادت پوری انسانیت سے برائیوں کا خاتمہ اور اچھائیوں کا سماج میں پیغام دینا ہے صرف مسجد مدرسوں شاہراہوں کو قمقموں سے سجا دینا اور جھنڈا بینر سے گھروں کو سجا دینا محبت رسول کی ٹھوس دلیل نہیں بلکہ انسان میں انسانیت کی تمیز ا جائے حق اور انصاف کا بول بالا ہو مسجدیں نمازیوں سے بھری بھری ہو جماعت کا پابند ہو یتیموں لاچاروں بے سہاروں کا مدد کرنے والا ہو اللہ کی وحدانیت کا دل سے اقرار اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور ان کی پوری حیات طیبہ پر عمل کرنے والا ہو اور یہی یوم ولادت باسعادت صحیح پیغام بھی ہے جس سے ہم عاشق نبی کوسوں دور ہیں خرچ کرتے تو ہیں لیکن عملی زندگی میں نہیں لاتے ہیں اس لیے اج اس بات کی ہم سب عہد لیں کی سنت رسول سے اپنی زندگی کو جگمگائیں گے تاکہ ہمارا اس عمل کے ساتھ داخلی اور باہری عمل بھی تابناک ہو اور بروز حشر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور جام کوثر نصیب ہو یہ باتیں حضرت مولانا مفتی محمد مستقیم صاحب صدر مدرس فیضان رسول تجپروا پاتے پور ویشالی نے چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع شاہ پور خورد میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا پروگرام کا اغاز حافظ محمد وسیع صاحب امام و خطیب جامع مسجد شاہ پور خرد کی تلاوت سے ہوئی نعت رسول روشن ویشالوی و گاؤں کے تمام ننھے بچوں نے پیش کیے اس پروگرام سے پیر طریقت امام خطیب جامع مسجد جلال پور بیربھان حضرت مولانا اکبر رضا اشرفی وغیرہ نے بھی خطاب فرمایا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد مسرور ، محمد جہانگیر ، محمد خادم ، محمد فاروق ، محمد ناظم ، محمد ثمیر ، محمد ریحان ، انجینئر ظفیر انصاری ، عبدالباری ، محمد عبداللہ، مشتاق انصاری ، محمد قاسم انصاری ، محمد اویس ، ضیاء الدین ، عبد الکلام ، انجینیئر محسن , انجینیئر لیاقت علی ، انجینیئر خورشید ، ڈاکٹر نعیم الدین ،حاجی عطا اللہ سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.