September 14, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ میں عرس نبوی کے خاص معمولات

خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ میں عرس نبوی کے خاص معمولات

 

حاجی پور/ شبانہ فردوس/ 11 ربیع الاول شریف یعنی 15 ستمبر 2024 ء کی شب بوقت 3:30 بجے قل شریف و فاتحہ غوث اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ اس کے بعد مجلس سماع پھر اپنے مقررہ وقتوں پر سادگی و سنجیدگی کے ساتھ باجماعت نماز فجر کی ادائیگی پھر مجلس سماع دن کے 1 بجے تک بعدہ جماعت کے ساتھ ظہر ، عصر اور مغرب کی نمازوں کی ادائیگی بعدہ بڑے ادب و احترام کے ساتھ آستانہ عالیہ سیدنا تاج العارفین پیر مجیب اللہ قادری رضی اللہ تعالی عنہ کی مزار مقدس پر زیب سجادہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ کے حسب معمول قدیم و پاکیزہ حاضری اور گل پوشی ، عطر پوشی اور چادر پوشی بر مزار مبارک بعدہ رقت آمیز دعاۓ خاص کا اہتمام بعدہ عرس نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا باضابطہ مسجد مجیب کے صحن میں کلام الہٰی سے آغاز پھر نعت و منقبت کے اشعار پھر مختصر اور جامع اور معلوماتی تقریر پھر نہایت سنجیدہ ، پاک و صاف ماحول میں تزک و احتشام کے ساتھ حضور سرکار مدینہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر روح پرور درود سلام جس کو سن کر دل کے تار کھل اٹھتے ہیں ۔
محمد کی محبت خون کے رشتوں سے بالا ہے
یہ رشتہ۔ دینوی قانون کے رشتوں سے بالا ہے
بعدہ 12 ربیع الاول شریف بوقت سحور 3:30 قل و فاتحہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پھر سماع کی محفل پھر اپنے وقتوں پر نماز فجر ، پھر سماع کی محفل اور 12 بجے دن میں آخری قل و فاتحہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا پھر زیب سجادہ کی مختصر دعا ۔
پھر زیارت موۓ مبارک صلی اللہ علیہ وسلم 16 ستمبر 2024 ء کو سب سے پہلے زنان خانہ میں صبح 7 بجے سے لیکر 10 بجے دن تک پھر بعد نماز ظہر 2:30 سے شروع ہوکر 4 بجے شام تک مرد حضرات کے کے لئے زیارت ہوتی رہتی ہے بعدہ نماز مغرب تک اختتامی عارفانہ کلام سے سماع کی محفل ۔ واضح ہو کہ یہ معمولات خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ میں گزشتہ 400 سو سالوں سے اب تک جاری و ساری ہے اس عرس میں ملک بھر سے لوگ تشریف لاتے ہیں جن کا کھانے پینے سے لیکر رہائش گاہ تک کا خاص اہتمام زیب سجادہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ و خانوادہ پیر مجیب رضی اللہ تعالی عنہ کے معتبر و معزز اشخاص کے زیر نگرانی پایہ تکمیل تک پہونچتی ہے اور لوگ فیوض وبرکات سے مالامال ہوکر اپنے گھر کو واپس ہوتے ہیں ۔

نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی
بدلتے ہزاروں کی تقدیر دیکھی

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.