August 29, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

وقف ترمیمی بل باباصاحب بھیم راؤامبیڈکرکےبناۓآئین کےبر خلاف/امتیاز ندوی/جسیم الحق

وقف ترمیمی بل باباصاحب بھیم راؤامبیڈکرکےبناۓآئین کےبر خلاف/امتیاز ندوی/جسیم الحق

حاجی پور/ شبانہ فردوس/ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر صاحب کا لکھا ہوا آئین ہند کے کئ آرٹیکل میں ہر دین و مذہب کے ماننے والوں کو اپنے سماجی رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے اور اپنے آباء اجداد و سلف صالحین کے طور طریقے پر چل کر زندگی کو کامیاب بنانے کا بھی حق دیا ہے کسی بھی ملت کو آئین ہند روکتا نہیں ہے وہیں اپنے آباء اجداد کی دی ہوئ دولت کو کوئ غلط طریقے سے چھین نہیں سکتا اور نہ اس پر کوئ قبضہ جما سکتا ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ موجودہ مرکزی سرکار مسلمانان ہند کی وقف املاک کو ایک سازش کے تحت نیا بل لاکر اس پر قبضہ جمانا چاہتی ہے اور دوسروں میں تقسیم کرنا چاہتی جو بلا شبہ اقلیتی طبقہ مسلم کو حیران و پریشان کرنا چاہتی ہے جو آئین کے ساتھ ساتھ انسانیت سے گری ہوئ بات ہے موجودہ سرکار کے وزراء کرسی کی لالچ میں ملک کو بیچ کر فرار ہونے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں ۔ ہم ہند کے عزت ماب وزیراعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہی آپ کا ۔ *سب کا ساتھ ، سب کا ویکاس ، سب کا وسواس* ہے جس نے اس ملک کو سجانے اور سنوارنے میں لاکھوں ہندی مسلمانوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی ، سولی پر لٹکا ، پھانسی کے پھندے گلے میں لٹکایا ، سرحد پر ملک کی آن اور شان کو باقی رکھنے کے لئے خوشی خوشی جام شہادت نوش کیا اور اس وشواس کو وقف ترمیمی بل کے ساتھ ساتھ کئ اور قانون نافذ کرقوم مسلم کو *ویکاس کرنے کے بجائے وینا س کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے* اسی کوٹ نیتی کے تحت سب کا وشواس چاہتے ہیں تو اس وشوا س پہ لعنت ہے ایسا وشواس ہم سب کو نہیں چاہئیے ہم ملک کے وفادار ہیں غدار نہیں ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے بلکہ محبت کی سیاست کرتے ہیں اس لئے کہ ہم وہ قوم ہیں جو حق کے لئے دشت و صحرا میں بھی گھوڑے دوڑائے ہیں ۔
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم
سوبار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
ہم سب ابھی زبان سے اور اپنی بیان سے حق کی لڑائ لڑ رہے ہیں وقت آیا تو ہم سب اپنی کمان سے بھی لڑیں گے اور آئین ہند کے مطابق اپنی قوم کو اور قوم کے اجداد کو بچائیں گے اس لئے کہ یہ ہم سب کا حق ہے اس لئے اس ناپاک بل کو کبھی قبول نہیں کریں گے یہ باتیں العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری و کے بانی و سربراہ و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی و ملی ، دینی ، سیاسی خادم و سینئر صحافی جسیم الحق چاند پور فتح پاتے پور ویشالی نے پریس ریلیز میں کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہندی مسلمان آسمانی مچھلی کی طرح نہیں ٹپکے ہیں بلکہ اپنی ماں ، باپ ، بہن ، بھائی کی جان گنوا کر رہنے کا حق حاصل کیا جو تاریخ کے اوراق میں درج ہے اور آئین ہند میں بھی درج ہے ۔ یاد رکھیں کہ ۔
*جب بھی فرعون سر اٹھاتاہے*
*کوئی موسیٰ ضرور آتا ہے*

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.