August 28, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

سلمان خورشید سے ہندی مسلمانوں کو امید کی وہ کرن جاگی ہے جو صدیوں سے بجھی ہوئ تھی / نسیم انصاری

سلمان خورشید سے ہندی مسلمانوں کو امید کی وہ کرن جاگی ہے جو صدیوں سے بجھی ہوئ تھی / نسیم انصاری

 

حاجی پور / عادل شاہ پوری/ اعلیٰ تعلیم یافتہ قوم و ملت کے ملی دینی و سیاسی رہبر و رہنما و آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے نو منتخب صدر و سابق وزیر قانون دلی و سینیئر و کامیاب ایڈوکیٹ و سابق صدر جمہوریہ ء ہند عزت ماب ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب کے نواسے جناب سلمان خورشید صاحب کو مسلمانوں نے منظم طور پر آپسی اتحاد واتفاق کو بنا کر صدر کے عہدہ سے جیت دلانے کا کام کیا اور آپسی محبت کا پیغام دیا جو قابل مبارکباد ہے لیکن اس جیت کے آگے ہندی مسلمانوں کے لئے تعلیمی ، تہزیبی ، سیاسی ، فلاحی ترقی مضمر ہے جو جناب سلمان خورشید صاحب کے سامنے و تمام مخیر ممبران کے سامنے ایک بڑا چیلنج کے طور پر ہے جس میں سب سے پہلے مسلم نوجوانوں کے لئے تعلیمی رہنمائی اور اس کا فائدہ پیش نظر ہے غور طلب بات ہے کہ جو سرکاری شعبوں میں طلبہ و طالبات تعصب کے شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی ہمہ جہت ترقی رک جاتی ہے وہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مسلمان کو پوٹا جیسے تنظیم سے شک کے بنیاد پر جور کر اور اٹھاکر پوچھ گچھ کرنا اور ذہنی دباؤ بناکر تعلیم کے راہ سے الگ کرنا ، مسلم طالبات کے نقاب پوش ہوکر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آنے جانے پر روک لگانا ، تین طلاق کا مسئلہ اٹھاکر ایمان و یقین میں خلل پیدا کرنا ، این آر سی کے نام پر خاص کر مسلم طبقہ کو ٹارگیٹ کرنا اور ستانا حالیہ دنوں میں اٹھاۓ گئے وقف ترمیمی بل جیسے شگوفے نکال کر ذہنی طور پر مسلمانوں کے علماء ، شعراء ، ادباء ، وکلاء ، دانشوران ، آفسران ، سیاستداں ، کو سیاسی میدان سے الگ رکھنا تاکہ اپنے قوم کی آواز کو پارلیمنٹ میں نہ اٹھا سکے ۔
زخم ہی زخم ہوجب جسم کے ہرحصے میں
کیا بتائیں کہ بھلا درد کہاں ہوتا ہے
یوں کہیے کہ کہ قوم مسلم کا سارا جسم چھلنی ہے درد حیران ہے کہ ہم یہاں سے اٹھیں کہ وہاں سے اٹھے ایسے حالات میں جناب سلمان خورشید صاحب کی رہبری و رہنمائی و مخیر ممبران حضرات کے سامنے یقناً چیلینز کہ طور ہے یہ باتیں قوم ملت کے ہمدرد الحاج نسیم انصاری غفار منزل جامعہ نگر اوکھلا نئ دلی نے سلمان خورشید صاحب کو جیت کی گلدستہ پیش کرنے کے بعد نمائند سے کہا انہوں یہ بھی کہا کہ سلمان خورشید صاحب سے ہندی مسلمانوں کو امید کی وہ کرن جاگی ہے جو صدیوں سے بجھی ہوئ تھی جس کو روشن کرنا بہت آسان تو نہیں مگر ۔
یقیں محکم ، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں ہیں ، یہ مردوں کی شمشیریں
مکاں فانی ، مکیں آنی ، ازل تیرا ابد تیرا
خدا کا آخری پیغام ہے تو ، جاوداں تو ہے
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک قوم کی رہنمائی میں ثابت قدمی عطا فرمائے اور درازیہ عمر کے ساتھ دیر پا قوم کی قیادت نصیب فرماۓ آمین ثم آمین

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.