August 26, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

مسلمانوں کی سیاست میں حصہ داری جن سوراج دیگی امیدواری / ڈاکٹر شمیم انصاری

مسلمانوں کی سیاست میں حصہ داری جن سوراج دیگی امیدواری / ڈاکٹر شمیم انصاری

 

آئندہ 1 ستمبر 2024 کو گاندھی سبھا گار پٹنہ میں مسلم دانشوروں کی نششت

مہواویشالی/ آسمہ اسپتال دیسری روڈ مہوا کے وسیع ہال میں فعال متحرک ملی سماجی سیاسی دینی خادم و رہنما ڈاکٹر شمیم انصاری کے اعلان پر سینکڑوں کی تعداد میں مہوا اسمبلی حلقہ کے دانشوروں نے نششت میں شرکت کی جہاں جن سوراج کے لیڈران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام کا آغاز مولانا صدام حسین کی تلاوت قرآن سے ہوئ اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر شمیم انصاری صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیئے اس موقع سے محمد دانش صاحب پٹنہ جمشید عادل سمستی پور ، مکھیا ارشد جمال راجا پاکر ، مکھیا آصف اقبال عرف نرالے بابو بھگوان پور ، مکھیا محمد ثاقب انور عرف منا مکھیا خواجہ چاند چھپرہ ، محمد طارق انور مشرقی چمپارن ، محمد شاہد حسین پٹنہ ، ماسٹر محمد تسلیم مہوا ، سابق جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا قاری جاوید اختر فیضی ، محمد فیروز احمد مہوا ، محمد منا انصاری مہوا سمیت سینکڑورں لوگوں نے شرکت کی اور کہا کہ جن سوراج خود قیادت نہیں کرتی ہے بلکہ قیادت کرنے والے کی ٹیم تیار کرتی ہے جو اب تک کسی پارٹی نے نہیں کیا ہے ساری پارٹیاں اپنے خاندانوں میں سے قیادت کرتی ہے اور سیاسی کرسی پر قبضہ کر ستا کا بھوگ بھوگنا چاہتی ہے انہوں نے آۓ ہوئے مہمانوں اور مسلمان بھائیو سے گزارش کی کہ آئندہ 1 ستمبر 2024 کو ہونے والے مسلم سیاسی کانفرنس میں میں کثیر تعداد میں چل کر مہوا اسمبلی میں قیادت والے افراد کی انتخاب کریں تاکہ کہ آپ کی قیادت مضبوط ہو اور مسلمانوں کی سیاسی پسماندگی دور ہو اس بابت پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر شمیم انصاری آسمہ اسپتال دیسری روڈ مہوا نے کہا کہ مہوا اسمبلی حلقہ سے کثیر تعداد میں مسلمان جائیں گے جس کے لئے سواری کا انتظام بھی کیا جاۓ گا مہوا اسمبلی حلقہ سے چلنے والے کے لئے آسمہ اسپتال دیسری روڈ مہوا سے گاڑی کھلیگی اور پروگرام کے بعد مہوا واپس آئیگی اس کے لئے قاری جاوید اختر فیضی صاحب متحرک ہوگیے ہیں اور اس کا اعلان بھی جگہ جگہ کررہے ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.