August 18, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

آل انڈیا اسلامک کلچرر سینٹر جمہوری نظام کے مطابق ملت کے لئے ہمہ جہت ترقی کی راہ ہموار کریگی/ نسیم انصاری

آل انڈیا اسلامک کلچرر سینٹر جمہوری نظام کے مطابق ملت کے لئے ہمہ جہت ترقی کی راہ ہموار کریگی/ نسیم انصاری

 

حاجی پور / عادل شاہ پوری / دنیا کے ہر مذہبی کتاب میں یہ بات واضح طور پر لکھی ہوئی ہے کہ نیک بخت لوگوں کو اللہ ایشور بے حد پسند کرتا ہے اور وہ اپنے قرب میں رکھ کر رہبری بھی فرماتاہے اور سائے رحمت کے ساتھ اس سے بندوں کے لئے بھلائی کا کام لیتے رہتا ہے یہ رب ذوالجلال کا انوکھا انداز ہے جس کے آگے ہر برائی مٹ جاتی ہے اور بھلائ کے راستے کھل جاتےہیں واضح ہوکہ گزشتہ دنوں آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرل کا انتخاب ہو اور 14 اگست 2024 ء کو ریزلٹ بھی سامنے میں آیا جہاں انصاف پسند ، ترقی پسند ، مزاج لوگوں نے اس الیکشن میں بھرپور محنت کر سابق مرکزی وزیر ماہر قانون ساز ملت اسلامیہ کے پاسبان رہبر و رہنما و سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب کے نواسے جناب سلمان خورشید صاحب کو صدر کے انتخاب میں جیت دلا کر کرسی پر فائز کیا ساتھ ہی فرقان احمد صاحب کو نائب صدر کے انتخاب میں جیت کر کرسی پر فائز کیا جو قابل داد و تحسین ہے اور تمام ووٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایسی شخصیت کو جیت درج کرائ یہ باتیں قوم و ملت کے ہمدرد شوشل ایکٹیویسٹ الحاج نسیم انصاری صاحب غفار منزل اوکھلا نئ دلی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جیت جمہوریت پسند لوگوں کی جیت ہوئی ہے جو یقینی طور پر آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر جمہوری نظام کے مطابق ملت کے لئے ترقی کی ہمہ جہت راہ ہموار کریگی جہاں ملت کو تعلیمی میدان میں ، دینی میدان میں ، معاشی میدان میں ، مذہبی میدان میں ، ملی میدان میں آگے لانے کے لئے اولین ترجیح دیگی انہوں نے امید جتائ کہ صدر محترم جناب سلمان خورشید صاحب اور نائب صدر محترم جناب فرقان احمد صاحب ساتھ ہی جناب ابو ذر حسین خان صاحب، جناب ایس ایم خان صاحب، جناب قمر خان صاحب ، جناب سکندر حیات صاحب ، جناب سیراج الدین قریشی صاحب ، نیک فعال متحرک نیک خاتون محترمہ شاہانہ بیگم صاحبہ ، جناب ارمان صاحب کی نمایا کامیابی حاصل ہوئ ہے جو آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے مقاصد کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریگی کیونکہ جیت حاصل کرنے والے رکن سنجیدہ مزاج لوگ ہیں جو ہر پہلو پر صدرِ محترم کے قدم سے قدم ملا کر چلنے کو تیار ہوں گے اس لئے کہ آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اپنے آغاز سے ہی جمہوری کردار کا حامل رہا ہے جو تنظیم کو اپنے آئین کے مطابق چلانے کے لئے تیار رہیگی کیونکہ بہت دنوں کے بعد اس تنظیم کو ایک بہتر رہبر و رہنما مل گیا ہے جو حق گو بھی ہیں اور حق پرست بھی یہ تنظیم کے لئے خوشخبری ہے کہ اللہ پاک نے جناب سلمان خورشید صاحب اور فرقان احمد صاحب طور پر لوگوں نے انتخاب فرمایا جو مستقبل میں تنظیم کے لئے یقیناً اچھے فعال ثابت ہونگے دعا ہے کہ اللہ پاک آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے مقاصد کو پورا فرمائے اور مقصد میں دن دونی ترقی عطا فرمائے ۔
اے خالقِ کائنات تو اتنا کمال دے
دنیا مثال دے تو اِس کی مثال دے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.