August 18, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر بننے پر سلمان خورشید کو دی مبارکباد

آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر بننے پر سلمان خورشید کو دی مبارکباد

 

سلمان خورشید صاحب کی جیت ترقی اور ایمانداری کی جیت / نسیم انصاری

حاجی پور/ عادل شاہ پوری / اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات میں پیدا فرمایا اور اس کو اچھے کام کرنے کا حکم دیا اور برائ سے روکنے کا بھی حکم دیا لیکن ہر انسان اس صفت کا مالک نہیں ہوتا اللہ جس کو پسند فرماتا ہے اس کو کام پر لگا دیتا ہے اور وہ کام پر لگ جاتاہے ۔ دریں اثناء نہایت سنجیدہ اور شریف طبع شخصیت کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ و اسم بامسمہ سیرت کے حامل دور اندیش ، خیر اندیش ، شائستہ و شگفتہ مزاج کے مالک وقت کے قدآور سیاسی ، ملی ، دینی رہبر و رہنما و وزیر ماہر قانون سابق مرکزی وزیر جناب سلمان خورشید صاحب کو آل انڈیا اسلامک کلچرل کے انتخاب میں کثیر ووٹ سے جیت حاصل کرنے پر آل انڈیا اسلامک کلچر کے ذیلی رکن و شوشل ایکٹیویسٹ و قوم و ملت کے ہمدرد ملی، سماجی ، دینی ، قومی رہبر و رہنما جناب الحاج نسیم انصاری صاحب غفار منزل اکھلا نئی دلی نے ان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی وائس پریسیڈینٹ جناب فرقان قریشی صاحب علی گڑھ کو اور تمام جیت حاصل کرنے والے عہدیداران کو بھی جیت پر دلی مبارکباد پیش انہوں نے واضح طور پر نمائندہ سے کہا کہ جناب سلمان خورشید صاحب کی جیت آل انڈیا اسلامک کلچر کے مقاصد کو پورا کریگی ساتھ ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب خورشید صاحب کی جیت یقیناً ترقی اور ایمانداری کی جیت ہوئی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کوئی سیاسی تنظیم نہیں ہے یہ تنظیم بالکل صاف ستھری قومی اور ملی تنظیم ہے جو قوم و ملت کے پیچیدہ مسائل کو سمجھ کر اس پر غور کرتے ہوئے اس کا صدباب نکالے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تنظیم ملت کے وقتی طورپر سلگتے مسائل پر کام کریگی اور بھٹکتے راہ سے اٹھا کر صحیح راستے پر لانے کے لئے ہمہ جہت کام کریگی ساتھ ہی نئ نسل کو نئ سوچ کے ساتھ تعلیمی اور فلاحی کاموں کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کریگی ہم دعا گو ہیں کہ جناب سلمان خورشید صاحب کو اور جناب قریشی صاحب کو اللہ پاک عمر دراز فرمائے اور تمام ممبران و عہدیداران کو اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطافرمائے آمِین ثم آمین وہیں آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے تمام ممبران نے مشترکہ طور پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جناب سلمان خورشید صاحب گزشتہ کئ دہائیوں سے مرکز میں وزیر ہند کی کرسی پر فائز رہے ہیں زمانے کے نشیب وفراز سے خوب خوب واقف ہیں ساتھ ہی ماہر سیاسیات بھی ہیں تجربہ کار کے ساتھ حال ، ماضی ، مستقبل کے بہترین نباض بھی ہیں یقینی طور پر ان کی کار کردگی اور ان کی رہنمائی ہم سبھوں کے لئے باعث فخر ہوگی ہم سبھوں کو قوی امید ہے کہ آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا مقصد بر آئیں گی اور قوم و ملت کے لئے یہ تنظیم سود مند ثابت ہوگا

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.