August 13, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

حج بیداری مہم گاؤں سے شہر تک چلانے کا فیصلہ حج کمیٹی بہار کا خوش آئند قدم/ عادل شاہ پوری

حج بیداری مہم گاؤں سے شہر تک چلانے کا فیصلہ حج کمیٹی بہار کا خوش آئند قدم/ عادل شاہ پوری
حج رقم زیادہ ہونے سےحاجیوں میں آئ کمی،مرکز سے رقم کم کروانےکادانشوران نےکیا مطالبہ

حاجی پور/ شبانہ فردوس/ حج ہر صاحب استطاعت پر فرض قرار دیا گیا ہے اگر مالدار اس فرض کو ادا نہیں کرتے ہیں تو یقیناً وہ گناہ کے مرتکب ہوں گے اس سلسلےمیں حج کمیٹی بہار کے فعال متحرک چیئرمین الحاج عبد الحق صاحب و حج کمیٹی بہار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الحاج محمد راشد حسین صاحب و حج کمیٹی بہار کے تمام فعال متحرک عہدیداران نے مکتوب اور فون اور اخبار کے زریعے خبر پہونچا کر گزشتہ دنوں حج بیداری مہم کے تحت عبد القیوم انصاری میموریل ہال میں یک روزہ پروگرام کا انعقاد فرمایا جہاں بہار کے کئ ضلع سے خادم الحجاج و حج بیداری مہم کے رکن و علماء ، ادباء و دانشوران نے شرکت کی اور حج کے تعلق سے حج کمیٹی ممبر حضرت مولانا مفتی امجد رضا امجد و حضرت مولانا ثناء المصطفی نوری و حضرت مولانا ثناء الہدیٰ قاسمی و چیئرمین صاحب و چیف ایکزیکٹیو آفیسر صاحب و سابق حج کمیٹی بہار چئیرمین الحاج محمد الیاس حسین عرف سونو بابو کی مفید باتوں سے مستفیض ہوئے وہیں ضلعی سطحی حج معاونین نے اپنے اپنے تاثرات میں روبرو ہوکر کئ اہم نکات پیش کئے جس میں حج کی رقم زیادہ ہونے سے حاجیوں میں کمی ، عازمین و عازمات کو مکہ اور مدینہ میں سہولیات کی کمی ، ہوائی جہاز کے وقتوں میں الٹ پھیر سے ہونے والی پریشانی کی کمی، صاحب استطاعت ہوتے ہوئے حج نہ کرنے کی کمی ، مالدار لوگوں سے منظم طور پر وقت سے قبل رابطہ نہ کرنے کی کمی جیسی باتوں کو فکری طور پر ذہن نشیں کرانے کا کام کیا جہاں چیئرمین موصوف و چیف ایکزیکٹیو آفیسر نے یقین دہانی کرائ اور کہا کہ مرکزی وزیر سے ہم لوگ بات کررہے ہیں اور آپ سب بھی حج کمیٹی کے مرکزی وزیر کے پاس انفرادی طور پر اور اجتماعی طور حج کی رقم کم کرنے کے لئے دراخوست ای میل پر ڈالنے کا کام آج سے شروع کردیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کی محنت رنگ لاۓ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہار کے عازمین و عازمات تھوڑی سی روپیہ کے لالچ میں امبارکیشن بدل دیتے ہیں جس سے حاجیوں وقتی فائدہ تو دکھائی دیتاہے لیکن دشواری جو ہوتی ہے تو ٹھکرا ہم لوگوں پر پھوڑتے ہیں اور اس وقت حج کمیٹی بہار پریشان ہوجاتا ہے اس لئے مخلصانہ گذارش ہے کہ دانشوران حلقہ کے لوگوں کو گیا امبارکیشن کو انتخاب کرنے پر زور دیں تاکہ عازمین و عازمات بہت کچھ پریشانی سے بچ جائیں اور حاجیوں کے تعداد میں بھی اضافہ ہوجاۓ ضلع سطحی نمائندہ گان میں ویشالی سے محمد اشرف رحمانی ، مولانا ابرار احمد ، مولانا وسیم اکرم ، حضرت مولانا نذر الہدی قاسمی ، حضرت مولانا محمد قمرے عالم ندوی ، حافظ محمد نور عالم انصاری ، صوفی مختار الحق ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی ، روز نامہ اردو اخبار کی صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ ویشالی وغیرہ ضلع مظفر پور سے مولانا آصف اقبال قاسمی ، مولانا شمیم اختر جھٹکا نہی وغیرہ ضلع گیا سے مولانا کلیم الدین صاحب ، مولانا صادق صاحب ، مولانا ناطق صاحب وغیرہ ضلع بیتیا مولانا اعجاز اشرف صاحب ، ضلع کٹیہار ڈاکٹر انور صاحب ، مولانا تنویر صاحب ، ضلع گوپال گنج سعید الرحمٰن صاحب ، ضلع نوادہ مولانا ابو صالح صاحب ، مولانا منثور ہاشمی صاحب ، ضلع بھاگلپور سے مولانا محمد فاروق صاحب ، مولانا محمد عاصم صاحب ، ضلع اورنگ آباد سے مولانا سالم صاحب ، ضلع سمستی پور سے محمد فیصل صاحب ، محمد شاہد صاحب ، محمد ہارون رشید صاحب ، ڈھاکہ مشرقی چمپارن سے مفتی محمد زاہد صاحب ، تنویر احمد خان ، ضلع ارریہ سے مولانا نیاز احمد ، ضلع دربھنگہ سے مولانا صدرِ عالم ، مولانا تنویر عالم ، ضلع چھپرہ سے مولانا اشرف صاحب ، مولانا جاوید صاحب ، ضلع بکسر سے فیض احمد صاحب ضلع اقلیتی دفتر ، ضلع سیوان سے محمد ٹیپو سلطان صاحب ، ضلع سیتا مڑھی سے محمد ثناء اللہ صاحب ، محمد کلیم الدین صاحب ، ضلع جموئی سے مولانا فاروق اعظم صاحب ، ضلع لکھی سرائے سے مولانا محمد شاہد ، ضلع پورنیہ سے مولانا محمد رفیق احمد صاحبان سمیت تمام ضلعوں سے شریکِ اجلاس ہوۓ

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.