August 12, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

حج 2024 کی خامیوں کو حج 2025 میں دور کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی/ چیئرمین

 

حج 2024 کی خامیوں کو حج 2025 میں دور کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی/ چیئرمین

حج کی رقم کم کرنے کے لئے مومنین مرکزی وزیر حج کو ای میل پر درخواست بھیجیں/ سی او حج بھون

حج والی قرآنی آیات کی حلاوت سے معاشرے میں لوگوں کو بیدار کریں/ مفتی ثناء الہدیٰ

حج فرض ہونے کے باوجود حج نہ کرنا گناہ کا باعث / مفتی امجد رضا امجد

حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ ترغیب حج پروگرام بنام حج ورکشاپ و ترغیب حج جلسہ 2025 کا حج بیداری مہم حج بھون پٹنہ سے متصل مجاہد آزادی عبد القیوم انصاری میموریل کے وسیع ہال میں جناب قاری صدیق صاحب امام و خطیب حج بھون پٹنہ کے تلاوت قرآن سے ہوئ بعدہ عازمین حج کے ترغیب حج کے اہم نکات موضوع پر حج بھون پٹنہ کے چیئرمین الحاج عبد الحق صاحب نے اپنے خطاب میں دوردراز سے آۓ ہوئے ضلع نمائندہ گان مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج 2024 میں جو کمی ہوئ ہوئی ہے حج 2025 میں اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیا امبارکیشن سے جو حج کے رقم خرچ ہورہے ہیں اس موضوع پر مرکزی وزیر حج سے بات ہورہی ہے اللہ نے چاہا تو کوئی صورت ضرور نکلے گی اس لئے آپ حج کی تیاری پاسپورٹ بنانے سے شروع کردیں ہم لوگ مدد کے لئے تیار ہیں وہیں حج بھون پٹنہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الحاج راشد حسین صاحب نے حج فارم بھرنے سے متعلق اہلیت و شرائط و عمومی غلطیاں و امبارکیشن اور ہیلتھ وغیرہ موضوع پر کہاکہ حجاج کی تعداد کم ہونے سے گیا امبارکیشن ختم ہوسکتا ہے اس لئے گیا امبارکیشن کو بچانے کیلیے عازمین حج کی تعداد کو بڑھانا ہوگا نہیں تو مستقبل میں بہار سے جانے والے عازمین و عازمات کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا اس ضمن میں حج کمیٹی بہار کے عہدیداران مقامی لوگوں سے ملاقاتی پروگرام کا انعقاد کرنے جارہی جس میں مکھیا ، سرپنچ ، سمیتی ، وارڈ ممبر ، پرمکھ ، نائب پرمکھ ، ضلع پریشد رکن ، ضلع پریشد چیئرمین صاحبان کی اس بار مدد لی جاۓ گی انہوں نے رقم کم کرنے کے لئے عازمین و عازمات کے رفقاء سے گزارش کی کہ آپ سب مرکزی وزیر حج جناب رجو جی کے میل پر حج رقم گیا سے کم کرنے کی درخواست کو ہر ضلع سے 10 درخواست ضرور بھیجیں ہوسکتا ہے کہ اس محنت کو اللہ قبول کرلے اور اس کا فائدہ قوم مسلم کو پہونچے وہیں سابق چیرمین حج بھون پٹنہ الحاج محمد الیاس حسین عرف سونو بابو نے کہا کہ حج کا ارادہ مکمل کریں نیت کو پاکیزہ بنائیں تاکہ پاکیزہ نیت کی برکت سے آپ کا سفر آسان ہو جائے حج بھون پٹنہ کے ممبر و قاضئ شہر پٹنہ ڈاکٹر مفتی محمد امجد رضا امجد ادارہ شریعہ عالم گنج پٹنہ و حضرت مولانا مفتی محمد ثناء مصطفی پٹنہ نے کہا کہ مرکزی وزیر عورتوں کو غیر محرم کے ساتھ جانے کی اجازت دی ہے جو عورتوں کے لئے شرعی طور پر جائز نہیں ہے لہزا محرم کے ساتھ یا الگ بھیجیں وہیں حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی گورول ویشالی نائب ناظم امارت شریعہ پھلواری پٹنہ ‌نے کہا کہ حج بیداری مہم میں تیزی اور مالدار شخص کو حج والی قرآنی آیات سے فضیلت بتائیں ساتھ ہی حج نہ ادا نہ کرنے والے پر جو گناہ ہیں اس کو بھی بتائیں اس سے بھی عازمین و عازمات میں خاصہ اضافہ ہوسکتا ہے وہیں مولانا عالم قاسمی نے ترغیب حج کو کامیاب بنانے کے چند نکات پر بھر پور روشنی ڈالی وہیں مولانا خورشید مدنی نے حج ٹرینر س اور خدام الحجاج کے نام کھلا پیغام پر کئ نکات پیش کیے وہیں سید فرحان الحق صاحب نے حج درخواست آن لائن کے متعلق پزنٹیشن پر کئ اہم بات رکھی اس اجلاس میں ضلع ویشالی سے حضرت مولانا نذر الہدی قاسمی مدرسہ اسلامیہ چہرہ کلاں ، صوفی محمد صغیر صاحب حاجی پور ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی ، مولانا قمر عالم ندوی ، حاجی سلیمان انصاری ، خادم الحجاج حافظ نور عالم وغیرہ ضلع گیا مولانا ناطق صاحب ، مولانا کلیم الدین صاحب ، مولانا صادق صاحب وغیرہ ڈاکٹر انور عالم کٹیہار ، مولانا اعجاز اشرف بیتیا ، ضلع نوادہ حضرت مولانا ابو صالح ندوی ، مولانا منثور صاحب وغیرہ مولانا سعید الرحمٰن صاحب گوپال گنج ، مولانا زبیر صاحب دربھنگہ ، مولانا سالم صاحب اورنگا آباد ، محمد شمیم صاحب جھٹکانہی مظفرپور ، مولانا محمد فاروق صاحب بھاگلپور مولانا محمد عاصم بھاگلپور کے علاوہ سمستی پور ، ارریہ ، مدھوبنی ، جہانہ آباد ، موسوڑھی ، بکسر ، مشرقی چمپارن ، مغربی چمپارن ، سیوان ، چھپرہ ، روہتاس وغیرہ ضلع کے دانشوران نے شرکت کی اس اجلاس کی نظامت حضرت ایوب نظامی صاحب نے کی مہمانوں کی مہمان نوازی میں میڈیا انچارج محمد صغیر صاحب و محمد اظہار صاحب ، حضرت مولانا محمد اشفاق صاحب حج بھون پٹنہ کے سینئر خادم الحجاج محمد لیاقت حسین ، محمد ہارون انصاری ، محمد اشتیاق صاحب ، محمد اختر حسین سمیت درجنوں عملے پیش پیش تھے تقریباً دوپہر 3 بجے مولانا ثناء المصطفی صاحب کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.