August 10, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

وقف ترمیمی بل نتیش کی حمایت 2025 میں حکومت کی تیاری / امتیاز ندوی / جسیم الحق

وقف ترمیمی بل نتیش کی حمایت 2025 میں حکومت کی تیاری / امتیاز ندوی / جسیم الحق

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ مودی کی قیادت میں بیساکھی والی سرکار میں اتحادی پارٹی جد یو جس کے مکھیا وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار ہیں جن پر دو دہائ سے سیکولر کی ٹوپی چڑھی ہوئ ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ جس طرح خاموشی کے ساتھ وقف ترمیمی بل پر حامی بھری جس سے ان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوکر رہ گیا یہ باتیں العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کے بانی و سربراہ و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے با‌نی و سربراہ و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی کے بانی و سربراہ و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی و سماجی سیاسی ملی خادم و نوجوان صحافی محمد جسیم الحق چاند پور فتح شریف ویشالی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں یہ بھی کہا کہ بل پر حامی 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کی تیاری ہے ووٹوں کا پولورائزیشن کرنے کی کوشش لیکن یہ چالاکی شاید بہار میں ان کو مہنگی ثابت ہوگی ساتھ ہی جناب وزیر اعلیٰ صاحب کو مودی سرکار اس خانے میں ڈالنے کی تیاری میں لگی ہوئ ہے کہ جناب کو پتہ تک نہیں چلے گا اور پاؤں سے زمین کے ساتھ کرسی بھی کھسک جائے گی کیونکہ اس بل پر حامی سے ایک طبقہ کو خوش ضرور کرسکتے ہیں مگر دوسرا بڑا طبقہ جو اندھی تقلید میں تقریباً دو دہائ سے ووٹ دیتے ہیں وہ شاید کسی تیسرے فریق کو دیکر اتر پردیش کی طرح شکشت دینے میں کامیاب ہوجائیگی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اقلیتی طبقہ کے لیئے زرہ برابر اس بل کے لئے محبت ہے تو اپنی حمایت کو واپس لیں اور مرکز کی سرکار کی تماشائی نہ بنیں واضح رہے کہ خاموشی ہاں کی علامت ہوتی ہے جس سے اقلیتی طبقہ خوب واقف ہیں لہذٰا ہم اپنے بڑے رہنماؤں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقف ترمیمی بل کے تئیں تنظیم کے رہنما و سرکاری رہنماء و عہدے پر فائز سیاسی رہنما جو حقیقی قدم ہیں ضرور اٹھائیں اور اپنے ملت اسلامیہ کے وراثت کو بچانے کی کوشش کریں اللہ پاک حق کو پسند کرتا ہے باطل کو نہیں باطل کو شکست دے کر حق کو بلندی عطا کرتاہے ہے ۔

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.