August 8, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

مرحوم خلیل انصاری صاحب کی اہلیہ نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مرحوم خلیل انصاری صاحب کی اہلیہ نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / سماجی سیاسی ملی خادم و سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک فعال نوجوان لیڈر و ام حبیبہ میڈیکل اسٹور کے پروپرائٹر جناب محمد خورشید عالم انصاری و محمد فیروز انصاری و مرحوم محمد عالم انصاری و سرکاری معلمہ حفیظہ خاتون کی والدہ ماجدہ و مرحوم محمد خلیل انصاری صاحب کا اہلیہ محترمہ سلیم النساء کا انتقال گزشتہ شب 1 بجے ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون واضح ہو کہ مرحومہ 97 سال کی عمر پائی مرحومہ اسم بامسمہ تھیں نام بھی سلیم النساء اور مزاج بھی سلیم طبع تھیں ، خاکساری انکساری و ملنساری کی بھری پڑی خاتون تھیں خوش اخلاق باکردار خاتون تھیں مرحومہ نے اپنے پیچھے تین لڑکے اور چار لڑکیاں پوتا پوتی اور نواسہ نواسی سے بھرا پورا ہنستا بستا خاندان چھوڑ گئیں مرحومہ کی جنازے کی نماز قاضئ شہر مہوا ویشالی حضرت مولانا مفتی محمد علی رضا مصباحی بانی جامعہ عائشہ پہاڑ ٹولہ مہوا نے دن کے 2 بجے مرحومہ کے دروازے پر پڑھائی مرحومہ سلسلہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف یوپی سے منسلک اور بیعت تھیں مرحومہ کی تجہیز وتکفین مورخہ 8 جولائی 2024 کو آبائی گاؤں بیر بھان جلال پور میں عمل میں آیا جہاں کثیر تعداد میں مرحومہ کے لواحقین ، معتقدین ، متوسلین، بیٹا بھتیجہ ، پوتا ، نواسہ وغیرہ شریکِ جنازہ ہوکر دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جس میں مکھیا ہاشم انصاری بکساواں ، صابر انصاری بکساواں ، حاجی نواب علی ، حاجی طیب علی ، راجد پارٹی کے ضلع ویشالی سیکریٹری سرفراز اعجاز ، بڑا داماد حاجی جمال انصاری ، ڈاکٹر فیروز انصاری ، ڈاکٹر شہباز انصاری ، مولانا محمد شمیم احمد شمسی ، ڈاکٹر جمال انصاری ، محمد صادق ڈاک بابو ، راجد سینئر لیڈر عبد الکلام انصاری ، محمد ظفر انصاری ابا بکر پور ، سابق نائب سرپنچ عبد الکلام انصاری ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، محمد روزید انصاری ، بھتیجہ محمد مظفر انصاری ، اجمل جلال پوری ، انور جلال پوری ، اصغر علی ، صفدر علی ، سابق سمیتی امیدوار اسلم انصاری ، حاجی شمیم انصاری ، لوجپا اقلیتی سیل چہرہ کلاں بلاک صدر محمد نیاز الحق ، لوک پریہ سمتا پارٹی کے سینئر نوجوان لیڈر ارشد انصاری ، ڈاکٹر نعیم الدین انصاری ، سابق مکھیا عارف حسن ، مولانا اکبر قاسمی ، ماسٹر محمد مختار لڑوئ ، ڈاکٹر مظہر حسن ، مفتی محمد مستقیم ، مولانا ممتاز قادری ، ماسٹر محمد خورشید کیلا ، محمد توصیف و محمد شکیل مظفر پور ، عزیزم محمد نعمان و محمد منتظر ، محمد خلیل ہلیا سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ساتھ ہی اس غم میں بزریعہ فون تعزیتی پیش کرنے والوں میں عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کے بانی و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے با‌نی و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی نئ دلی و محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ کے ایس ڈی او خورشید احمد سوپول و محمد زبیر انصاری ناگپور ، سابق مکھیا امیدوار اعجاز انصاری وغیرہ کے نام شامل ہیں

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.