August 6, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

نائب وزیر اعلیٰ کو پسماندہ کے حالات سے شمشاد انصاری نے کراۓ روشناس

نائب وزیر اعلیٰ کو پسماندہ کے حالات سے شمشاد انصاری نے کراۓ روشناس

 

حاجی پور/ شبانہ فردوس/ حکومت بہار کے ڈبل انجن کی سرکار میں نائب وزیر اعلیٰ بہار کی کرسی پر فائز جناب سمراٹ چودھری کے ضلع ویشالی ہوتے ہوئے ضلع سیتامڑھی دورہ پر پہونچے جہاں پارٹی کے ضلع دفتر میں پارٹی کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کی اور آئندہ 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب کی تیاری کا جائزہ لیا وہیں پسماندہ کے قد آور نوجوان ملی سماجی سیاسی خادم جناب شمشاد انصاری نے بھی اس موقع سے نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب سمراٹ چودھری سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر نائب وزیر اعلیٰ بہار کا پر خلوص استقبال کیا جناب شمشاد انصاری نے اپنے پسماندہ لیڈران کے ساتھ پسماندہ طبقات کے سیاسی ترقی اور اقتصادی ترقی اور معاشی ترقی سے روشناس کراتے ہوۓ پسماندہ طبقات کی اجتماعی طور پر ملنے والے سہولیات کو پسماندہ طبقات تک بہم پہنچانے کی بات کہی ان کے علاوہ تعلیمی پسماندگی کے ساتھ بے روزگاری سے جوجھ رہے پسماندہ طبقات کی ترقی کیلئے چھوٹے کل کارخانے ضلع میں لگانے کی بھی بات کہی اور پسماندہ کے حق حقوق کی بازیابی کے لئے میمورنڈم بھی ہاتھ میں دیا جہاں نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب سمراٹ چودھری نے یقین دہانی کرائ وہیں ضلع گیا کہ ضلع صدر جناب ڈاکٹر فیروز انصاری نے مہاذ کے ریاستی صدر جناب نظیر انصاری کو ضلع سطحی کارکنان کی کارواہی کی پہلی فہرست پیش کی جہاں صدر موصوف نے ضلع صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کی ترقی اس کے لئے مسلسل چلتے رہنا کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے اس لئے تھکنا نہیں ہے ہمت کے ساتھ کچھ کرنے کا نام ہی زندگی ہے نہیں تو وہ شخص زندہ لاش کی طرح ہے جو خود کے لئے بھی کچھ نہیں کرسکتا ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر چلتے رہے تو انشاءاللہ مستقبل ضرور کامیاب ہوں گے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.