July 28, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

عرس تیغی رحمانی بکساواں شریف ادب کے ساتھ اختتام پذیر

عرس تیغی رحمانی بکساواں شریف ادب کے ساتھ اختتام پذیر

چمتکار دکھانے والا پیر اور ولی نہیں ہوتا بلکہ بہروپیا ہوتا ہے / مولانا ہاشم رضا

حاجی پور / عادل شاہ پوری / عطائے تیغ علی و خلیفہ اجل حضور کتب الارشاد محبوب المشائخ قطب زماں الحاج الشاہ محمد عبدالرحمن قادری تیغی براہیمی علیہ رحمت و رضوان کا 17 واں سالانہ عرس تیغی رحمانی بکساواں شریف ویشالی میں سادگی کے ساتھ 26 جولائی 2024 ء کو اختتام پذیر واضح ہو کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد ہاشم رضا مصباحی مدرس مدرسہ مدینت العلوم پھکولی شریف نے کہا کہ اللہ کے ولی ، زمانے کا پیر ، زمانے کا صوفی اور اللہ کا پاک برگزیدہ بندہ وہی ہوتا ہے جو پرہیزگاری کے ساتھ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عملی زندگی گزارتاہو جس پر زمانہ اتفاق رکھتا ہو اور عوام الناس پکارتا ہو انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریعت اور طریقت کا چولہ پہن کر چمتکار دکھانے والا بندہ پیر کامل نہیں ہوسکتا بلکہ بہروپیا یا چمتکاری بابا ہوسکتا ہے انہوں مزید کہا کہ پرفتن دور ہے بڑی ہوشیاری کے ساتھ ایمان کی حفاظت کریں نہیں تو ایمان لٹنے میں دیر نہیں لگتا بس خدا اور جدا میں جس طرح نقطے فرق ہے وہیں حضرت مولانا قاری جاوید اختر فیضی امام و خطیب جامع مسجد چک مجاہد نے کہا کہ یہ عرس عطاۓ تیغ علی صوفی عبد الرحماں بکساواں شریف کا ہے اور ہم سب ہزاروں کے مجمع کے ساتھ فلک شگاف نعروں کے زور دار آواز میں منا رہے ہیں اور صاحب مزار کے فیض و برکات سے مستفیض ہور رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ عمل سے کوسوں دور ہیں علمائے کرام کی نصیحت آموز گفتگو سے ہزاروں میل دور ہیں صاحب مزار نے جو کم علمی میں بھی جو دین اسلام کی آبیاری اور شریعت و طریقت کی ایسی پاسداری کی کی کہ زمانہ روضہء اقدس پر جبییں سائ کررہی ہے اور ہمارا نعرہ کہ ہم پیر کا ، غوث کا دامن نہیں چھوڑیں گے اس نعرے سے عملی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں جب تک آپ کا آنا اور آپ کا عرس منانا سنت کے مطابق نہ ہوجاۓ اور عملی زندگی میں میں بھی سنت رسول نہ آجائے انکے علاوہ درجنوں علماء نے بھی خطاب فرمایا ۔ پروگرام کا آغاز کلام الہی سے ہوا نعتیہ گلدستہ شاعر اسلام سیف رضا کانپوری ، روشن ویشالوی ، رونق ویشالوی و دیگر شعراء نے بھی نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے اجلاس کی سرپرستی پیر طریقت الحاج الشاہ محمد علی تیغی براہمی سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ آبادانیہ تیغیہ سرکانہی شریف مظفرپور ، حمایت قاضی سون بھدر حضرت مولانا مفتی محمد محمود عالم مصباحی یوپی ، قیادت پیر طریقت حضرت مولانا عبد العلی فریدی سربراہ اعلیٰ تیغیہ فیض الرسول مہوا ویشالی ، نظامت حضرت مولانا حافظ و قاری محمد ضیا ء الدین رضوی رحمانی چھپرہ و حضرت مولانا محمد انوار عالم نوری سیتامڑھی اور صدارت پیر طریقت حضرت مولانا محمد اشتیاق عالم مصباحی زیب سجادہ خانقاہ تیغیہ رحمانیہ بکساواں شریف ویشالی نے فرمائی انہوں نے آۓ ہوئے مہمانوں کا برسر اسٹیج تمہیدی کلمات سے استقبال فرمایا ساتھ ہی حضرت کے صاحب زادگان جناب محمد مشتاق صاحب و جناب محمد سجاد صاحب و جناب محمد زین العابدین صاحب ساتھ ہی بکساواں پنچائت کے مکھیا ہاشم انصاری صاحب ، ملی خادم جناب صابر حسین و محمد کوثر انصاری کلکتہ پلازہ مہوا ، انصاری مہا پنچائت کے ضلع ویشالی سیکریٹری منیر انصاری ، روشن کلوتھ مہوا کے محمد صغیر انصاری ، حاجی نور محمد انصاری ، محمد آل رسول ، محمد عظیم الدین انصاری صاحب ، محمد مسلم انصاری گوریہار ، محمد ذاکر انصاری گوریہار ، محمد عالم انصاری بازی چھپرہ ، محمد عرفان انصاری بازی چھپرہ سمیت سینکڑوں لوگوں نے بھی مہمانوں کی مہمان نوازی میں پیش پیش رہے اس اجلاس میں خصوصی طور پر کئ کتابوں کے مصنف و ایڈیٹر و معمر صحافی محمد جسیم الحق چاند پور فتح نئ دلی ، حضرت مولانا محمد فہیم الحق قادری چاند پور فتح ، روزنامہ اردو تاثیر کے صحافی شرافت خان ، روزنامہ اردو اخبار کے مشہور معروف صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی ، فریس میڈیا کے بانی محمد مختار صاحب نے شرکت کر پروگرام کو کوریز کر سوشل نیٹ ورک پر پیش کرتے ہوئے اپنے خدمت کو انجام دیئے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.