July 21, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

حج مومنوں کو تکبر ، بخیلی ، امتیاز کو دور کردیتا ہے / نظیر عالم ندوی

حج مومنوں کو تکبر ، بخیلی ، امتیاز کو دور کردیتا ہے / نظیر عالم ندوی

ایمان مومن کی جان ہے اور نماز عمل اسلئے ایمان کی حفاظت کریں/ ابو نصر مصباحی

مہواویشالی/ شبانہ فردوس / حاجی محمد نوشاد عرف گڈو بابو و حجن محترمہ شاہدہ خاتون صاحبہ و حجن محترمہ پاکیزہ خاتون صاحبہ موضع رسول پور فتح سومیر گنج ڈیوڑھی بخیرو عافیت وطن واپسی پر اللہ کے حضور تشکرانہ پروگرام کا انعقاد فرمایا اور مہمانوں کے لئے ضیافت کا بہتر انتظام فرمایا جہاں حاجی صاحبان کو حج کی مبارکباد پیش کی اور ضیافت سے لطف اندوز بھی ہوۓ اور برکت کی دعائیں دیں پروگرام کا آغاز مولانا غلام مصطفٰی نوری امام و خطیب جامع مسجد رسول پور فتح نے قرآن مجید کی تلاوت سے کی نعتیہ اشعار شاعر اسلام مظہر امام گریڈہ جھارکھنڈ ، شاعر اسلام روشن ویشالوی ، حسان رضا سلمہ ، سیراج سلمہ وغیرہ نے پیش کئے وہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد نظیر عالم ندوی صدر مدرس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور ویشالی نے کہا کہ حج عشق الٰہی سے لبریز جانی اور مالی عبادت ہے ، حج مومنوں کو تکبر ، انا ، لالچ ، بخالت ، سے پاک کر حاجیوں کو برابری و بردباری کا پیغام دیتا ہے لہزا جس پاکیزگی کے ساتھ حج کی ادائیگی کی ہے وہی پاکیزہ زندگی دنیا میں گزاری جائے تو آخرت کی منزل آسان ہو جاۓ گی وہیں مدرسہ فیضان حسین سمروارا چک شہباز پور ویشالی کے ناظم اعلٰی و مدرس حضرت مولانا محمد ابو نصر مصباحی نے کہا کہ حج مومنوں کو اللہ کی وحدانیت کا اقرار کراتا ہے اور دکھاتا بھی ہے ساتھ ہی رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر یقین کرنا سکھاتا ہے ، حج بالکل صاف ستھری عبادت ہے وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو حج کی دولت سے سرفراز ہوئے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام کے پانچ ارکان ہیں جس میں اولیت نماز کی دی گئ ہے جہاں مومن اپنے عمل سے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ لیکن ایمان وہ باطنی صداقت ہے جس کا تصدیق دل سے اور زبان دونوں سے کرتا ہے اور اس کو کرنے کے بعد ہی ایک بندہ سچا اور پکا ایمان والا بنتا ہے اس لئے نماز سے پہلے ، مسجد سے پہلے ، اولاد سے ایمان کو بچائیں پھر نماز کو قائم کریں اس لئے کہ ایمان ہے تو جان اور جہان دونوں ہے نہیں تو کچھ نہیں ہے ۔ پروگرام کا اختتام درودو سلام فاتحہ اور دعا کے بعد ہوئ اس موقع سے مہمان نوازی میں محمد شمس اعظم عرف قیصر بابو مشرولیہ ، اشرف بابو سریاں ، بیٹی ناہیدہ افروز عرف جگنو ، صبا پروین ، نظر عالم ، سابق مکھیا محمد نوشاد عالم ، راجد لیڈر پھول حسن انصاری ، عبد الغفور منصوری ، محمد جلیل انصاری ، محمد صادق ، محمد نسیم صاحب کمل چھپرہ ، محمد فیروز انصاری ، محمد مصطفیٰ منصوری ، نواسہ افسر اعظم ، محمد فائزون ، محمد روح الاعظم ، محمد علی ، محمد شادان ، محمد صفیان ، محمد رعیان ، عنایا فاطمہ سمیت درجنوں افراد مہمانوں کے مہمان نوازی میں فرش راہ تھے پروگرام کا صدارت حاجی نظام الدین انصاری صاحب نے فرمائی اور نظامت شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری نے بحسن و خوبی انجام دیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.