July 19, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

سوندھو گلزار باغ میں بھگوا جھنڈا عید گاہ پر باندھنے سے ہندو مسلم میں ہوئ جھڑپ

سوندھو گلزار باغ میں بھگوا جھنڈا عید گاہ پر باندھنے سے ہندو مسلم میں ہوئ جھڑپ

سبڈیویژنل آفیسر چندریکا اتری نے حالات کو کیا قابو, گاؤں میں دھارا 144 نافز
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ گورول بلاک کے تحت موضع سوندھو گلزار باغ میں تاریخ 18 جولائی کے صبح میں عید گاہ کے اوپر بھگوا جھنڈا نا معلوم ہندو طبقہ کے ذریعے باندھا دیکھ مسلم لوگوں میں غصہ پھوٹ پڑا موجود چوک پر لوگوں میں آپسی پوچھ گچھ شروع کرنے کے درمیان میں نوجوان لڑکوں میں آپسی بحث میں لڑائ جھگڑا شروع ہوگیا اور دھیرے دھیرے طول پکڑلیا اس کو دیکھ عقل مند لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ ویشالی اور ایس پی ویشالی کو فون کر حالات حاضرہ سے واقف کرایا جہاں ضلع مجسٹریٹ ویشالی اور ایس پی ویشالی نے ایکشن لیا اور سبڈیویژنل آفیسر چندریکا اتری موقع پر پہونچ کر حالات سے واقف ہوۓ اور حالات کو اپنے قابو میں کرتے ہوئے دونوں فریقین کو بجھا سمجھا کر گھر واپس کیا ساتھ ہی سبڈیویژنل آفیسر چندریکا اتری اور سی ڈی پی نے حالات کو مزید بہتر بنانے کے لئے سوندھو گلزار باغ میں دھارا 144 نافز العمل کیا تاکہ مستقبل میں کسی طرح کا کوئی حادثہ نہ ہوسکے فی الحال گاؤں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے مگر حالات قابو میں ہے واضح ہو کہ اس معاملے مجرم کون ہے ابھی تک نہ پولس کو پتہ چل سکا اور نہ گاؤں والوں کو ہی پتہ چل سکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.