July 11, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

مرحوم مجیب الحق کی اہلیہ فاطمہ خاتون نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مرحوم مجیب الحق کی اہلیہ فاطمہ خاتون نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع شاہ پور خرد باشندہ مرحوم محمد مجیب الحق انصاری کی اہلیہ محترمہ و مرحوم حیات اللہ انصاری اور امان اللہ انصاری و سمیع اللہ انصاری صاحبان کی والدہ ماجدہ فاطمہ خاتون کا انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم اس دارفانی میں 85 سال کی عمر پائی اور کچھ علالت کے بعد گزشتہ دنوں داعی اجل کو لبیک کہا مرحومہ صوم صلوۃ کی پابند تھیں چھوٹے قد کی خاتون حساس و بسا س تھیں مرحومہ اپنے پیچھے فرزند محمد امان اللہ و سمیع اللہ پوتا محمد عارف محمد آصف محمد سیف اللہ پوتی روحی ، جوہی ، تبسم ، نواسہ محمد عامر و محمد شبیر نواسہ نواسی بیٹی محمودہ خاتون و مومینہ خاتون ، داماد محمد فضل الرحمان و محمد مجیب ، بھتیجہ محمد صغیر وغیرہ سمیت درجنوں افراد پر مشتمل خاندان کو چھوڑ گئیں واضح ہو کہ مرحومہ کی جنازے کی نماز حضرت مولانا حافظ محمد وسیع صاحب امام جامع مسجد شاہ پور خرد نے پڑھائی اور شاہ پور خرد قبرستان میں مدفون ہوئیں جنازے میں مکھیا عارف حسن ، محمد جہانگیر ، شاعر و صحافی اعجاز عادل ، حسان عادل ، ارسلان عادل ، التمش غزالی ، محمد ویس ، محمد قاسم ، محمد مصطفی ، مولانا شمیم احمد شمسی ، نائب سابق سرپنچ عبد الکلام انصاری ، خورشید احمد حبیبہ میڈیکل اسٹور جلال پور ، عبد الباری ، محمد انصاری ، محمد ناظم روائل ٹییٹ ہاؤس ، عبد القیوم ڈومرا سمیت سینکڑوں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.