July 8, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی امان اللہ انصاری اخلاق و اخلاص کے پیکر تھے / مفتی محمد قسیم الحق

حاجی امان اللہ انصاری اخلاق و اخلاص کے پیکر تھے / مفتی محمد قسیم الحق

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع ابا بکر پور انصاری محلہ باشندہ حاجی محمد امان اللہ انصاری صاحب گزشتہ 40 دن قبل انتقال کر گئے جن کے لئے دعائیہ مجلس کا انعقاد فرزند محمد نور عالم ، محمد قمر عالم ، شمس عالم ، محمد صدام ، مسمات حجن شاہ جہاں خاتون و بھائی حبیب اللہ ، مجیب اللہ ، سمیع اللہ ، حفیظہ ، محمد عباس ، محمد آزاد ، محمد اسلام صاحبان و عزیزان و احبا و اقرباء نے بھی شرکت کی اس موقع سے حضرت مولانا مفتی محمد قسیم الحق یوسفی سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاجی امان اللہ انصاری صاحب 8 بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ان بھائیوں کی پرورش رہنمائی اور رہبری ایسی کی کہ سبھی لوگ آباد اور شاد ہیں ان کی ایمانداری اور آپسی اخلاق کے مائل ابابکر پور سے لیکر کٹک اڈیسہ تک کے لوگ ہوۓ جس کی عینی گواہ میں ہوں حاجی صاحب تمام رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ حلیم بردار رہتے تھے بالاتفاق حاجی صاحب اخلاق و اخلاص کے پیکر تھے ایک بڑی ذمہداری کو نبھاتے ہوئے انہوں نے حج جیسی دولت سے اہلیہ محترمہ کے ساتھ سرفراز ہوئے تاحیات ہی بھائی اور فرزند کی شادی بھی کی کئی بھتجے اور بھتیجی کی بھی شادی اپنی رہبری میں کی بھائی چارگی کا مثال تھے حاجی صاحب جن کی زباں پہ ناشکری نہیں تھی اللہ پاک کا سچا اور پکا شکر گزار بندہ تھے پروگرام کا آغاز امام مسجد مولانا نوشاد عالم نے قرآن مجید کی آیات سے کی نعتیہ اشعار ساحل کلتوری ، شہباز نوری کلتوری ، مثال الدین مثال ویشالی ، حاجی احمد حسین عرف گورے صاحب نے سناۓ اور حضرت مولانا انیس صاحب لال گنج ، حضرت مولانا صبا صاحب و حضرت مولانا ارمان صاحب پچدہی نے خطاب فرمایۓ نظامت کے فرائض شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری نے بحسن و خوبی انجام دیئے مجلس میں صوفی محمد معین الدین یوسفی ، مولانا فہیم الحق یوسفی ، میڈیا ماس نئ دلی کے قدآور صحافی محمد جسیم الحق چاند پور ، محمد گوہر دلی ، محمد عرفان ہدایت پور ، ڈاکٹر شاہد حسین ، عبد الکلام انصاری ، سابق ضلع پریشد محمد کمال الدین ، ڈاکٹر جمال انصاری ، محمد طاہر حسین ، محمد بھولا ، عبد السلام ، سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کر مغفرت کی دعائیں کیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.