July 7, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

مظفر پور وارڈ 33 میں نالا اور پلیا کا بناؤ ، نہیں ہوا اس بار پانی کا جماؤ

مظفر پور وارڈ 33 میں نالا اور پلیا کا بناؤ ، نہیں ہوا اس بار پانی کا جماؤ

مہواویشالی / شبانہ فردوس / مظفرپور نگر نگم میئر کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو ہر وارڈ میں سابقہ دنوں سے کرایا جارہا ہے جو باشندہ گان کے لئے اچھے فعال ہیں غور طلب بات یہ ہے کہ ضلع مظفر پور کثیر آبادی والا ضلع ہے یہ ضلع گھنی آبادی سے گھرا ہوا ہے شہری حلقہ میں کافی لوگوں کا جماؤ رہتا ہے ساتھ ہی اس ضلع کا سب سے بڑا مسئلہ بارش کے دنوں میں دیکھنے کو ملتا جو تھوڑا ساپانی میں ڈوب جاتا ہے جس کا صحیح حل ابھی تک نہیں نکالا گیا ہے جہاں سرکاری ملازم اور افسران اور نگر پارشد کے عہدیداران و عملے بھی اسی پانی میں ڈوب کر اپنے کاموں کو انجام دیتے ہیں واضح ہو کہ ضلع مظفر پور کے نۓ وارڈ پارشد جو اس بار انتخاب میں جیت کر آۓ ہیں وہ اپنے وارڈوں میں بارش کے پانی کے جماؤ سے لوگوں کو نجات دلانے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھا ہے جس میں نگر پارشد 33 کی خاتون پارشد محترمہ شبنم آرہ نے وارڈ 33 کے ذکریہ کلونی اور سعد پورہ بوچر خانہ روڈ کے باشندگان کو پانی کے جماؤ سے کافی راحت دلائ ہیں جس میں سب سے پہلے چچری پلیہ سے جو آبادی آنا جانا کرتے تھے انہیں اس پریشانی سے نجات دلائ ، کھلے نالوں کو صاف ستھرا کر ڈھکن لگا کر بیماری پھیلنے سے نجات دلانے کی بھر پور کوششوں کے ساتھ وارڈ باشندہ گان کو جل ہی جیون ہے کہ تحت صاف اور میٹھا پانی جل نل منصوبہ کے تحت گھر گھر پہونچانے کی کوشش کی ہے جہاں 90 فیصد گھروں تک پانی پہونچانے میں کامیاب ہوۓ ہیں ساتھ ہی اپنے کئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے وارڈ 33 کے باشندگان کو کئ پریشانیوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوتی دکھ رہی ہیں جو قابل ستائش ہے اس ترقیاتی کاموں سے خوش ہوکر مظفرپور نگر نگم کی میئر صاحبہ محترمہ نرملا ساہو و نگر آیکت جناب نوین کمار کو اور 33 نمبر وارڈ کے وارڈ پارشد محترمہ شبنم آرہ زوجہ ( سماجی و ملی خادم محمد نورعین عالم ) کو لوگوں نے وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے لئے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں اور بہتر کاموں کی امید جتائ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.