مسلم آبادی کے لوگ مادری زبان کے کالم میں اردو زبان درج کرانے کے لیے بیدار ہوجائے ۔
مسلم آبادی کے لوگ مادری زبان کے کالم میں اردو زبان درج کرانے کے لیے بیدار ہوجائے ۔
صوبہ بہار کے مسلم آبادی کے افراد اپنے بچوں کی مادری زبان کے کالم میں اردو درج کرانے کے لئے بیدار ہوجائے چونکہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت محکمہ تعلیم بہار نے پرایمری سے لے کر مڈل سیکینڈری و ہایر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ طالبات کی مادری زبان کے ریپورٹ ڈایس کوڈ کے فارمیٹ میں ہی طلب کیا گیا ہے ضلع ایجوکیشن افسر نے سبھی بلاک کے بلاک ایجوکیشن افسر کو فارمیٹ فراہم کردیا گیا ہے جلد اسکولوں میں فارم کے اندراج کا کام شروع ہوجاییگا اس لیے مادری زبان کے خانہ میں اردو زبان درج کرانے کے لیے حسساس رہے اگر تھوڑی سی غفلت ہویی تو ہمارے بچے اردو زبان پڑھنے سے محروم ہوجایینگے ان رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت اردو کی حالت بد سے بدتر ہیں اب اردو کی ترقی کی بات کرنے کے بجائے اسکی تحفظ کی فکر ضروری ہے اردو کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب اس کا تحفظ ہو اردو زبان جس میں ہماری تہذیب پوشیدہ ہے جس زبان کو اپنی ماں کی طرح منسوب کرکے فخر کے ساتھ اسے مادری زبان کہتے ہیں اسی زبان کو بچانے کے لیے مسلم آبادی کے لوگ آگیے آییں اور جس جس سرکاری اسکولوں میں آپ کے بچے بچیاں کا داخلہ ہیں وہاں جاکر اپنے بچوں کی مادری زبان کے کالم میں اردو درج کراییں اس فارمیٹ کے بھرنے اور کورونا ٹیکہ کیمپ لگانے کے لئے اسکول کھلے گیے ہیں ٹیچر گمراہ نہیں کریں اس کا خیال رکھیں مسلم استاتذہ کرام خود پینی نگاہ رکھے چونکہ آپ کی بھی کافی ذمہ داری ہے ایسے تو سبھی ٹیچروں کے ہاتھوں میں بچوں کا مستقبل چھپا ہے
رپورٹ محمد کلیم أشرف ویشالوی کی