استاد افضل الرحمٰن صاحب ملازمت سے سبکدوش ، الوداعیہ تقریب کا انعقاد
استاد افضل الرحمٰن صاحب ملازمت سے سبکدوش ، الوداعیہ تقریب کا انعقاد
*افضل الرحمٰن صاحب معیاری استاد اور سنجیدہ مزاجی کے لئے یاد رہیں گے / محمد اسلام*
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع چین پور اپگریڈ اردو مڈل اسکول کے فعال متحرک تعلیم یافتہ نہایت سنجیدہ مدرس جناب افضل الرحمٰن اپنے ملازمت سے گزشتہ دنوں سبکدوش ہو گئے اس موقع سے اسکول کے صدرِ مدرس جناب محمد اسلام صاحب و معاون ٹیچر محمد ارشاد صاحب ، محمد فیروز صاحب سمیت تمام مردو خواتین اساتذہ کرام نے مشترکہ طور الوداعیہ تقریب کا انعقاد فرمایا جہاں چہرہ کلاں بلاک کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی جن میں سنجئے کمار سنگھ بہول پور اسکول، موکیش کمار چھوراہی اسکول ، راج نارا ین پاسوان سیہان اسکول ، سنتوش کمار جلال پور اسکول سمیت کئ اسکول کے اساتذہ کرام نے اس موقع سے پروگرام میں شرکت کر رونق اسٹیج ہوۓ اور کہا کہ موصوف افضل الرحمٰن صاحب اپنے وقتوں پر ملازمت سے سبکدوش ہوۓ ہیں موصوف افضل الرحمٰن اپنے کردار و عمل سے اساتذہ کرام کے درمیان یاد کئے جاتے رہیں گے وہیں اسکول کے صدرِ مدرس اسلام صاحب نے کہاکہ افضل الرحمٰن صاحب سنجیدہ مزاج استاد کے ساتھ زبان بھی کافی سنجیدہ تھی کبھی کسی بات سے ناراض نہیں ہوتے معاون ٹیچروں میں بھی آپسی تعلقات بڑا گہرا رہا ہے آج وداع کرتے ہوئے آنکھیں اشکبار ہورہی ہیں اس اسکول کی ترقیاتی کاموں میں بھی موصوف کی کلیدی کردار رہا ہے ہمیں پورا امید ہے کہ کبھی ضرورت پڑی تو وہ ہمارے ساتھ باقی دنوں میں بھی مددگار ثابت ہونگے مدرس محمد ارشاد عالم نے کہا کہ افضل الرحمٰن صاحب پورے اسکول میں ایک بڑے بھائی کی طرح ہم سبھوں کے بیچ رہے اتنی مدت میں کبھی ناچارگی نہیں دیکھی موصوف اسکول کے ساتھ ساتھ ہم سبھوں کے گھریلو زندگی میں آۓ مسئلے کو بھی درست فرمایا کرتے اور مصیبت کبھی اکیلا نہیں چھوڑے یہ ایک الگ مزاج تھا ان کا آج اس الوداعیہ تقریب میں دعا گو ہوں کہ عمر دراز کے ساتھ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے مدرس محمد فیروز عالم نے کہا کہ موصوف افضل الرحمٰن صاحب اور ہم ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں موصوف گھر سے لیکر باہر تک سنجیدہ مزاج کے مالک تھے کبھی بھی ناچاقی کا معاملہ درپیش نہیں ہوا اسکول میں بچوں میں معیاری تعلیم کی ترقیاتی کاموں میں کافی سرگرمی رکھی ہم سبھوں کو بھی سرگرم رکھا اور مشترکہ تعاون سے اس اسکول پرائمری سے مڈل تک پہونچانے میں اہم کردار نبھایا بچوں کو صحیح تعلیم کے ساتھ اس کی تربیت پر بھی ہم سبھوں کو دھیان دلایا بڑے بھائی کی طرح ہم سبھوں کو اسکول میں بھی چاہا اور پیار بھی دیا آج انکی رخصتی دل کو رلا رہی ہے لیکن وقت ایک دن ہم سبھوں کو بھی رخصت کردیگا اس عملی طور پر انسان کو بڑا ہونا چاہئے تاکہ اس کی زندگی دوسروں کے لئے پیغام ہو