پرنم آنکھوں کے ساتھ پاتے پور تسیوتہ زیب النساء سپرد خاک
پرنم آنکھوں کے ساتھ پاتے پور تسیوتہ زیب النساء سپرد خاک
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ سماجی ملی خادم و راجد پارٹی کے نوجوان ضلع سیکریٹری محمد شوکت علی انصاری مقام چاند پور فتح شریف کا چچا زاد نانی جان محترمہ زیب النساء کا انتقال گزشتہ روز ہوگیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون واضح ہو کہ مرحومہ اس دارفانی میں 80 سال کی عمر پائی شوہر محمد اسلام انصاری صاحب کے ساتھ بیٹا محمد جمیل اختر ، محمد شکیل اختر و بیٹی ، پوتا پوتی ، نواسہ نواسی ، بھتیجہ بھتیجی سے بھرا پورا خاندان چھوڑ گئیں مرحومہ کافی لمبی عمر پائی اور ایک دنیا کو بساکر رخصت ہوئیں مرحومہ صوم صلوۃ کے پابند تھیں ملنسار نیک سیرت اور نیک طبیعت کی تھیں دینی تعلیم سے کافی وابستگی رکھتی تھیں زندگی میں ہی مولانا اور حافظ قرآن بنا کر گھروں میں دین اسلام کی شمع روشن کر گئیں آپسی خاندانی رشتے کو نبھا کر گئیں اور ایک سبق دیکر گئیں کہ اتحاد میں ہی میں کامیابی وکامرانی ہے نفاق میں نہیں ۔ مرحومہ کے جنازے کی نماز میں کثیر تعداد میں احبا و اقرباء نے شرکت کر دعاۓ مغفرت کی مرحومہ کے جنازے کی نماز مرحومہ کے پوتا حافظ و قاری تنویر عالم مصباحی نے پڑھائی جنازے میں معزز شخصیات کے ساتھ محمد ممتاز ، محمد ریاض ، حاجی صدیق صاحب ، مہوا بلاک ناظر محمود عالم ، ڈاکٹر شمیم احمد انصاری آسمہ اسپتال دیسری روڈ مہوا ، حاجی ہارون انصاری صاحب وغیرہ سمیت سینکڑوں لوگوں نے جنازے میں شرکت کی