عزیزم محمد سیف ہمراہ عزیزہ رخسار خاتون رشتہء ازدواج سے منسلک
عزیزم محمد سیف ہمراہ عزیزہ رخسار خاتون رشتہء ازدواج سے منسلک
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ پاتے پور بلاک کے تحت موضع شہباز پور سمروارا چک ویشالی باشندہ حال مقام صوبہ جھارکھنڈ ضلع دھنباد قلالی بگان جناب محمد ابراہیم انصاری صاحب و نیک خاتون محترمہ حمیدہ خاتون کا فرزند عزیزم محمد سیف احمد ہمراہ عزیزہ رخسار خاتون بنت محمد نظام الدین مقام و پوسٹ سیہان ضلع ویشالی بحسن و خوبی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق گزشتہ شب دین مہر مبلغ 25786 پچیس ہزار سات سو چھیاسی روپیہ کے ساتھ اور حاضرین مجلس کی گواہی میں رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے اس موقع سے بہن شبنم خاتون صاحبہ دھنباد ، محمد رئیس دھنباد ، محمد صدام دھنباد ، محمد غوث دھنباد ، محمد عمران دھنباد ، محمد رمضان علی دھنباد ، بہنوئی محمد نوشاد دھنباد و محمد علاء الدین مہواویشالی ، چچا محمد اسلام انصاری و محمد امجد انصاری ، محمد عالم انصاری ، بھائی محمد اعظم انصاری ، محمد شعیب انصاری ، محمد سہیل ، امن بابو ، چمن بابو ، محمد اسجد ، محمد قمر عالم ، کاشف رضا ، ماما علی امام ، دادا علی حسین و محمد ہاشم ، دوست محمد عتیق و محمد شکیل و محمد تاج و عاقب رضا ، آصف رضا ، بھانجی اردو اخبار کی صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ شاہ پور خرد و صوفیہ فردوس و بشریٰ فردوس ، بھابی شگفتہ پروین ، مسکان خاتون ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، حسان عادل ، ارسلان عادل ، راجد پارٹی کے ضلع ویشالی سیکریٹری غلام مصطفٰی ، ماسٹر قمر الزماں چاند پور ، ماسٹر محمد انیس سیہان ، ماسٹر عبد الصمد سمیت کئ معزز شخصیات نے شرکت کی اور دولہا دلہن کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور خوشگوار زندگی کے لئے نیک دعائیں دیں