عید اپنوں کے ساتھ غیر مذہب کے لوگوں کو سویاں کھلانے کا پیغام دیتی ہے / ایس ڈی او خورشید
عید اپنوں کے ساتھ غیر مذہب کے لوگوں کو سویاں کھلانے کا پیغام دیتی ہے / ایس ڈی او خورشید
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ 30 روزوں بعد آنے والا پاکیزہ اور حسین خوشیوں کا تہوار عید الفطر گزشتہ دنوں قوم مسلم نے بڑے ہی دھوم دھام سے منایا واضح ہو کے چہرہ کلا بلاک کے تحت 12 پنچائت کے کئی عید گاہوں اور کئی مساجد میں عید الفطر کی نماز اپنے وقتوں میں ادا کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی اس موقع سے محکمہ آبی وسائل کے ایس ، ڈی ، او ، خورشید احمد بہار سرکار پٹنہ سوپول ، حضرت مولانا اکبر رضا اشرفی امام خطیب جلال پور عید گاہ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کی سوائی صرف اپنے میں ہی نہ کھلائیں بلکہ اس موقع سے غیر مذہب کے لوگوں کو بھی بلا کر اپنے دروازے پر عید کی سویاں کھلائیں اور ان سے بھی گلے گلے مل کر آپسی بھائی چارے کا پیغام دیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک ہندوستان اس وقت جس نازک حالت سے گزر رہی ہے اس میں عید ملن تقریب بڑا ہی مفید ثابت ہوگی اس لیے ہر ممکن چاہیے کہ قوم مسلم اپنے تہواروں میں غیر مسلم کے شعور مند لوگوں کو بلا کر اس تقریب میں آپسی اتفاق اور اتحاد کا پیغام دے اس موقع سے العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید ملن کی تقریب میں محکمہ تکنیکی بہار سرکار پٹنہ کے انجینیئر ریاض احمد ، سماجی خدمت گار وارڈ ممبر انجینیئر آصف رضا یو ٹیوبر ٹیچر انجینیئر شبیر ضیا ، مولانا شمیم احمد شمسی ، ڈاکٹر شہباز عالم سمیت کئ معزز شخصیات عید ملن تقریب شرکت کی