February 8, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

مفتی ازہری صاحب کی گرفتاری مرکزی سرکار کی کھلم کھلا سازش / مولانا امتیاز ندوی

مفتی ازہری صاحب کی گرفتاری مرکزی سرکار کی کھلم کھلا سازش / مولانا امتیاز ندوی

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ مفتی سلمان اظہری صاحب کی گرفتاری سوچی سمجھی مرکزی سرکار کی ایک کھلم کھلا سازش مگر وہ لاجواب ہوگا جس نے دم چھلے کی بات پر مفتی صاحب کی گرفتاری کی اس گرفتاری سے سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا پہ آ رہی باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ مرکز کی سرکار آئین نمبر 30 اور 29 وغیرہ کو بھول رہی ہے جس میں ہر مذہب و ملت کے قائد کو اپنے قوم کو اچھائ اور برائ کے بارے میں بتانا اس کے فوائد سے آشنا کرانا ساتھ ہی جان اور مال کو بچانے کے لئے دفاع کے لیے اس کے حوصلے کو بلند کرنا ملک کے ائین کے خلاف نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہے اور یہی بات مفتی سلمان اظہری صاحب نے ممبئی کے اجلاس میں اپنے دینی بھائیوں سے کہی یہ باتیں مشترکہ طور پر جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، گورول بلاک کے بکساواں پنچائت مکھیا ہاشم انصاری ، سابق مکھیا نوشاد عالم رسول پور فتح سومیر گنج ، حضرت مولانا محمد ممتاز اشرفی سرما مریچہ مہواویشالی ، راجد پارٹی کے ضلع ویشالی کے مہوا بلاک صدر و صوبائی سطح کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نسیم ربانی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ مفتی صاحب ہم سب کے دینی قائد ہیں اور انہوں نے جو بات کہی وہ درست ہے ان لوگوں نے نے مزید کہا کہ
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
واضح ہو کہ مفتی صاحب کی گرفتاری اگلے ہونے والی گرفتاری کی گھنٹی بجائ ہے اس لئے مستقبل میں ایسی حرکت سرکار کرنے کی جرأت نہ پیدا کر سکے ابھی وقت ہے اس کا جواب آئین کے دفاعی طاقت سے اور اپنی ایمانی قوت سے اینٹ سے اینٹ بجا دیں تاکہ ایسی سازش سے سرکار کے دم چھلے باز آجائیں ۔

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.