دینی تعلیم نونہالوں کو صرف دین ہی نہیں بلکہ دنیا بھی سنوارتی ہے/ مولانا یوسف
دینی تعلیم نونہالوں کو صرف دین ہی نہیں بلکہ دنیا بھی سنوارتی ہے/ مولانا یوسف
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ اللہ پاک جب انسانوں کی ہدایت کے لیے کتاب نازل کیا تو کتاب الہی کے ماننے والوں پر لازم کر دیا اور کہا کہ لوگوں کے سامنے اس کتاب کو کھول کھول کر بیان کرو اور کچھ بھی نہ چھپاؤ لیکن قران کو اللہ کی کتاب ماننے والوں کی کتنی سنگین نادانی ہے کہ انہوں نے قران کو پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور دنیا کمانے میں ہمہ تن مصروف ہوگئے جبکہ ہر پیغمبر نے ۔ یتلو علیہم ایات کے ذریعے اس فرض کو بحسن و خوبی انجام دیا قران کو اللہ کی کتاب ماننے والوں پر خود بخود یہ لازم کر دیا گیا کہ اس فرض کو انجام دینے کے لیے سب سے پہلے قران ہی کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنوارنے کی کوشش کریں اور اپنے عقائد و اعمال کی بھی اصلاح کریں یقینا قران ہی ایک ایسی کتاب ہے جس پر عمل کر کے دنیا اور اخرت کی زندگی تابناک کر سکتے ہیں جس کی گواہی انبیاء ، اولیاء ، اصفیا ء کی زندگی بھری پڑی ہے انہوں نے قرآن اور سنت پر چل کر دنیا بھی آباد کئے اور آخرت آباد کئے یہ باتیں حضرت مولانا محمد یوسف رضا امام خطیب جامع مسجد نیو آزاد نگر بھولی دھنباد جھارکھنڈ و مؤذن حضرت مولانا شرافت علی نے بعد نماز مغرب نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے سبق کے درمیان کہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کتنی بڑی بات ہے اللہ نے انسانوں کو خیر امت کہہ کے پکارا اور فرمایا تم بہترین امت ہو جو محض انسانوں کے لیے وجود میں لائی گئی کیونکہ تم نیکی کے کاموں کی ہدایت کرتے ہو اور برے کاموں سے روکتے ہو اور تم اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے دنیا زندگی اور آخرت کی زندگی آباد کرتے ہو یہ اللہ کا بندں پر یقین کامل ہے لہذا ہم سب اپنے نونہالوں کو دینی تعلیم سے مزین کریں اس لیے کہ دینی تعلیم نونہالوں کو صرف دین ہی نہیں بلکہ دنیا بھی سنوارتی ہے
تصویر میل پر ہے