ویشالی سے جن نائک کے یومِ پیدائش پر ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ پٹنہ پہونچے
ویشالی سے جن نائک کے یومِ پیدائش پر ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ پٹنہ پہونچے
اقلیتی طبقہ کی شمولیت پروگرام میں چار چاند لگانے کا کام کیا/ مولانا امتیاز ندوی
مہواویشالی/ شبانہ فردوس / ضلع ویشالی کے جد یو اقلیتی صدر سابق مکھیا مصطفی حسن انصاری و پاتے پور بلاک جد یو سیکریٹری اکرام الحق و جد یو بکساواں پنچائت کے مکھیا ہاشم انصاری و سماجی خادم صابر انصاری و مہواویشالی اسمبلی حلقہ کے کے سابقہ ایم ایل اے امیدوار محترمہ ڈاکٹر آسمہ پروین و مہوا نگر پنچائت کے سابق وارڈ پارشد سیاسی سماجی رہنما حافظ توقیر سیفی و راجد پارٹی کے مہوا بلاک صدر نسیم ربانی و راجد پاتے پور بلاک صدر مقبول احمد شہباز پوری ، راجد ضلع ویشالی اقلیتی سیل سیکریٹری سرفراز اعجاز و سیاسی سماجی خادم افضل انصاری و لوجپا چہرہ کلاں بلاک صدر نیاز الحق و جد یو ضلع ویشالی سیکریٹری ابرار انصاری و نوجوان کارکن اجمل جلال پوری و جد یو ضلع جنرل سیکریٹری ظہیر انصاری پٹنہ و اردو اخبار کی متحرک صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ سمیت عظیم اتحاد کے تمام ضلع ویشالی کے لیڈران و کارکنان نے مشترکہ طور پر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے اپنی رہنمائی میں ضلع ویشالی سے مرد وخواتین کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ نے پٹنہ کے ویٹنری کالج میں پہونچ کر بھارت رتن غریبوں کے مسیحا ، دلتوں اور مزدوروں کی آواز عظیم سیاسی سماجی رہنما جناب جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کا صد سالہ یوم پیدائش مناۓ اس پروگرام کے اختتام پر اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری نے بذریعہ فون نمائندہ سے کہا کہ یہ پروگرام اب تک کہ جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کا یوم پیدائش کا تاریخ ساز پروگرام رہا جس میں اقلیتی طبقہ نے زندہ دلی کا ثبوت پیش کیا ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں تمام لیڈران و کارکنان کو جنہوں نے اپنی کاوشوں سے پروگرام میں چار چاند لگانے کا کام کیا