محمد ابراہیم مسٹر جونیئربہار 2023 کا طمغہ حاصل کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی پور عبدالواحد
محمد ابراہیم مسٹر جونیئربہار 2023 کا طمغہ حاصل کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاست بہار کی راجدھانی سرزمین پٹنہ میں آئی گیم میں مسٹر جونیئر بہار 2023مقابلےکا انعقاد کیاگیا جس میں محمد سیف کا پانچ سالہ بیٹا محمد ابراہیم نے مقابلے میں حصہ لیا اور اول مقام حاصل کیا اس کی کامیابی پر انہیں مسٹر جونیئر مسٹر بہار 2023کا تمغہ سے نوازاگیا واضح ہوکہ اس سخت مقابلے میں محمد ابراہیم نے کامیابی حاصل کی جس وجہ کر ان کے اسکول کے تمام اساتذہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور مبارک بادی کا سلسلہ اسکول کےاساتذہ کرام کےساتھ ساتھ محمد ابراہیم کو شروع ہوا جو ہنوذ جاری ہے منعقدہ مقابلے کی جج انکت سرما ساگر جھا اربن بابو رینو کمار پرمشتمل ٹیم نےمحمد ابراہیم سلمہ کو اول مقام حاصل ہونے کا فیصلہ صادر کیاکامیابی حاصل کرنےکے بعد محمد ابراہیم کےوالدمحترم محمد سیف اور ان کے دہگر رشتہ داروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور قریبی رشتہ داروں اور متعلقینوں کی جانب سے بھی مسرت اور مبارک بادی کا سلسلہ شروع ہوا محمد ابراہیم حاجی پور شہر محلہ باولی باشندہ امان اللہ خاں ناظم انجمن فلاح المسلمین حاجی پور کے نواسے ہیں انہوں نے مسرت کا اظہارکرتےہوئے عزیزم محمد ابراہیم کو ڈیرھ ساری دعاوں سے نوازا واضح ہوکہ لیبر کمشنر منوہرچودھری نے بتایاکہ محمد ابراہیم کو جنوری 2024میں کلکتہ میں منعقد ہونے والے نیشنل مسٹر جونیئر مقابلےمیں بہار کی نمائندگی کریں گے ان کی کامیابی پر انجمن فلاح المسلمین کے صدرمدرس نیاز قاسمی حافظ احتشام راہی وارڈ پارشد محمد ارشاد انصاری ڈاکٹر محمد کلیم اشرف اصلاح ملت کمیٹی ویشالی کے جنرل سکریٹری ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری سماجی رہنما افروز عالم انجمن ہذا کے صدر اعجاز احمد رہبر کوچنگ سنٹرکے کوارڈنیٹر محمد محفوظ روزنامہ راشٹریہ سہاراکے صحافی عبدالواحد ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ذاکرحسین جوائنٹ سکریٹری عبدالقادر سکریٹری محمد قمرالدین ماسٹرمحمد قطب الدین کے علاوہ درجنوں لوگوں نےمحمد ابراہیم کو مبارک باد پیش کرتےہوئے عمردرازی کے ساتھ ساتھ صحت یابی کی دعاوں سے نوازا ہے