October 1, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

ویشالی کے حاجی پورمیں راجداقلیتی سیل کارکنان سملین اور استقبالیہ پروگرام کا ہوا ا۔۔۔۔۔۔۔

حاجی پور عبدالواحد
ویشالی کے حاجی پورمیں راجداقلیتی سیل کارکنان سملین اور استقبالیہ پروگرام کا ہوا انعقاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راشٹریہ جنتادل اقلیتی سیل ضلع ویشالی کے زیراہتمام ضلع سطحی کارکنانوں کی ایک اہم کانفرنس اور استقبالیہ پروگرام کا انعقاد حاجی پور محلہ باغملی گرانڈپلاجا نزد انجان پیر چوک منعقدکیاگیا جس میں ہزاروں کی تعدادمیں پارٹی کے لیڈران و کارکنان شریک ہوئے جس کی صدارت علاقہ کے معمر سماجی وسیاسی سوجھ بوجھ رکھنےوالے سماجی اسعدعلی خان صدیقی نے فرمائی پروگرام کا آغاز صحافی حافظ عبدالواحد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا نظامت کے فرائض شہباز صدیقی نے بخوبی انجام دیا اس پروگرام سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیر شیوچندررام نے کہاکہ ویشالی جمہوریت کی سرزمین ہے میں ویشالی کی اس تاریخی سرزمین پر راجد اقلیتی سیل کے ریاستی صدر ڈاکٹرنوازعالم عرف انور کا اپنی جانب اور ویشالی ضلع عوامکی جانب سے استقبال کرتےہوئے مبارک باد پیش کرتاہوں اپنی شرکت پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتےہوئے اس پروگرام کے منتظمین فیض خان اور ان کے معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں کیونکہ اس پروگرام میں شریک ہوکر کچھ کہنے کا موقع ملا ہے اقلیتی طبقہ کی آبادی کوئی چھوٹی آبادی نہیں ہے ملک کی آزادی میں جدو جہد اور بڑی قربانی رہی ہیں اس تاریخی قربانی کو کوئی فراموش نہیں کرسکتاہے بابابھیم راو امبیڈکر اوردیگرکی قربانی ہے وہیں مولانا ابوالکلام آزاد اور دیگر کی قربانی بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی اقلیت طبقے کو جب کوئی پریشانی آئی ہے تو ہمیشہ لالوپرساد اس پریشانیوں میں کھڑے اترنےکا کام کیاہے لال کرشن اڈوانی رتھ یاتراکے ذریعے فرقہ وارانہ ماحول پیداکرنےکاکام کیاتو لالوپرساد یادو نے انہیں گرفتار کرنے کاکام کیاان کاموں کو بہار کی عوام بھولی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی کے منصوبے اردو اخباروں کی اشاعت قبرستانوں کی گھیرابندی اردو مکاتب و مدارس کے فروغ دینےکا کام لالوحکومت نے شروع کیاانہوں نے مزیدکہاکہ سابق وزیراعلی محترمہ رابڑی دیوی کے دور اقتدار میں پٹنہ میں عالی شان حج بھون کی تعمیرکاکام عمل میں آیاہے اس طرح راجد کی حکومت میں اقلیتوں سے منسلک بہت سارے منصوبے چلائے گئے انہوں نے یہ بھی کا کہ سماج کے دبے کچلے اور غریب طبقے کے افراد کو راجیہ سبھا ایم ایل اے بنانےمیں اہم رول ادا کیاہے انہوں نے اپنےخطاب میں سامعین سے راجدکی حمایت کرنے اور ان کے کارنامے کو یادرکھنے کی بات کہیں انہوِ نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتےہوئے کہاکہ وزیراعظم من کی بات تو کرتےہیں افسوس کہ یہ عوام کی مسائل کی باتیں نہیں کرتے عوامی مسائل بہت ہیں جلسے کے مہمان خصوصی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر ڈاکٹر نواز عالم عرف انور نے اپنے خطاب میں کہاکہ راجدپارٹی نے جس بھروسے کے ساتھ مجھے ریاستی صدرکی جواب دیہی سونپی ہے میں اس پر کھڑے اترنےکی کوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ ریاست کے 18اضلاع کے سفرکے بعد ویشالی کی تاریخی سرزمین پرآنےکاموقع ملاہے ضلع سے لیکر بلاک اور پنچایت تک پارٹی کی سرگرمی سے عوام الناس کو روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ہرسطح پر پارٹی کی کمیٹی تشکیل کر پارٹی کو مضطوط کرنے کا عزم رکھتاہوں انہوں نے کارکنان اور سامعین کرام سے تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کومضبوط کرنےکے امور پر لاحے عمل تیارکیاانہوں نےکہاکہ آپ کے مسائل جوبھی ہیں اسے پارٹی دفترتک پہنچانےاوراس کاحل نکالنےکی بھرکوشش کرنےکی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ ملک کی گنگاجمنی تہذیب کومٹانےاور آئین کوبدلنےکی کوشش چل رہی ہے اس کو بچانےکےلئے جناب لالوپرساد یادو اور تیجسوی یادو مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں منی پور میں کئی ماہ سے ہورہے تشدد کا ذکرکرتےہوئے افسوس ظاہرکیا اور تشددکوروکنےکی اپیل کی انہوں نے کہاکہ ملک اور ملک کا آئین خطرےمیں ہے ہمیں یکجہتی بنانے کےساتھ ساتھ آئندہ کے انتخاب میں متحد ہونے پرزورڈالا اس موقع پر اقلیتی سیل ویشالی کے جنرل سکریٹری مہوا اسمبلی حلقہ انچارج وراجیہ پریشد کےرکن محمد سرفرازاعجازنےاپنےخطاب میں راجدحکومت کی دورمیں کیے گئے کارناموں کاذکرکرتےہوئے سابق وزیراعلی جناب لالوپرساد یادو اور محترمہ رابڑی دیوی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہاکہ میں لالویادو کامیں ایک ادنی سپاہی ہوں راجد پارٹی کےلئے جوبھی محنت مشقت کرناپڑے اس پارٹی کی عزائم کو عوام تک پہنچانےکا کام کررہاہوں اور کرتارہونگا پروگرام کا اختتام پزیر عبدالخالق کے اظہار تشکرپر ہوا اس پروگرامیں مولاناآصف جمیل قاسمی جنرل سکریٹری جمیعت العلماء ہندویشالی حافظ فردوس مدنی محمد ساحل سدھارتھ ذیشان خان محمد معراج وغیرہ نے خطاب فرمایا اور کافی تعدادمیں ضلع کے ہربلاکوں سے کارکنان سکندرخان نائب مکھیامحمد معراج وارڈممبر نورعالم پنچایت سمیتی نمائندہ محمد اعجاز پنچایت سمیتی سدس محمد وقار خان سہیل انصاری اعظم انصاری کوثرحق انضمام انصاری محمد نواز محمد کامران محمد جمشید محمد نیاز عثمان انصاری افضل خان ہیراخان جیلانی خان بھولن خان حبیب صاحب مدینہ مسجد کے سکریٹری جمیل احمد خان کے علاوہ کافی تعدادمیں مقامی لوگ شریک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.