استاد خدا کا دیا ہوا وہ نایاب تحفہ ہے جو شاگردوں کو چندریان 3 تک پہونچا دیتا ہے / عادل شاہ پوری حاجی
استاد خدا کا دیا ہوا وہ نایاب تحفہ ہے جو شاگردوں کو چندریان 3 تک پہونچا دیتا ہے / عادل شاہ پوری
حاجی پور / شبانہ فردوس / استاد خدا کا دیا ہوا وہ نایاب تحفہ جو بنا کسی لالچ کے اپنے سبھی شاگردوں کو صحیح اور غلط کا پہچان دلا تا ہے یہی نہیں تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں اساتذہ کرام کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے یہی اساتذہ کرام قوم کے سچے معمار ہوتے ہیں یہی اساتذہ کرام بلا امتیاز ہربچے کو شفقت اور محبت کے ساتھ انسانیت کی بھٹی پکا کر اسے سماج کا اچھا انسان بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے اور اپنی گاڑھی اور سچی محنت سے پستی سے بلندی کی طرف پہونچاتا ہے جس کا عینی مشاہدہ ہمارے ملک کے باشندگان نے دیکھا بھی سنا بھی اور پورے قومی لوگوں نے مبارکباد پیش کی آپ سمجھ سکتے ہیں کہ چندر یان 3 کی کی کامیابی میں ایک استاد نے اپنے شاگردوں پر کتنی کی ہوگی آپ اندازہ نہیں لگا سکتے انہوں نے پوری دنیا میں اپنے نام کے ساتھ ملک کا نام روشن کیا یہ اساتذہ کرام جو اپنے کردار سے اپنی محنت سے شاگردوں کو چندر یان 3 پر پہونچادیتا ہے یہ باتیں ملک کے ہندوستان کے سابق صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع سے یوم اساتذہ پر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی پرائمری اسکول محمد پور سیہان میں بچوں سے مخاطب ہو کر کہا جہاں اسکول کے ٹیچر کماری امیتا ، کماری جیوتی ، شمع پروین صدر مدرس امیر الحق ، انیتا سنگھ و شاگردوں میں حسان عادل ، التمش غزالی ، محمد ثمیر ، محمد اعجاز ، محمد سرفراز ، مانوی کماری ، نرگس پروین ، سوناکچھی کماری ، ساجدہ خاتون ، انکیت کمار سمیت اسکول کے تمام بچے موجود ہوکر یوم اساتذہ خوب دھوم دھام سے منایا
تصویر میل پر ہے