February 1, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

اردو اور ہندی ہماری اپنی زبانیں ہیں ان کی حفاظت اور اسکا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے:-یوگیندر سنگھ*

1 min read

*اردو اور ہندی ہماری اپنی زبانیں ہیں ان کی حفاظت اور اسکا فروغ ہم سب کی
ذمہ داری ہے:-یوگیندر سنگھ*

*ضلع کےکر پوری کانفرنس ہال میں فروغ اردو
سمینار اور مشاعرہ کا انعقاد*

سمستی پور(زکی احمد)

اردو اور ہندی دو سگی بہنیں ہیں۔ دونوں زبان کو
بولنے اور سمجھنے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہمارے اتر بھارت میں ہے۔ لیکن
ہم لوگ ان دونوں زبانوں سے اس طرح کیوں بے رغبتی برت رہے ہیں سمجھ سے
باہر ہے۔ کوئی بھی زبان انسان کی اپنی شناخت ہوتی ہے۔ اس لئے اپنی مادری
زبان کی پاسداری کریں۔ اردو جیسی شیریں زبان کو ترقی دینے کے لئے کوشش
کریں۔ یہ باتیں ضلع مجسٹر یٹ یوگیندر سنگھ نے شہر کے کر پوری سبھا گار
میں اردو سیل کی جانب سے منعقد فروغ اردو سمینار و مشاعرہ میں خطاب کرتے
ہوئے کہیں۔ اردو ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر احمد محمود نے کہا کہ اردو ہماری
ثقافتی اور تہذیبی زبان ہے، اس زبان کے فروغ کے لئے ہم سب کو مل کر کام
کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو ڈائریکٹریٹ لگاتار اس ضمن میں کام کر رہا ہے لیکن
کوئی بھی مہم یا منصوبہ عوام کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس لئے
ہمارے محکمہ کی اس کوشش میں آپ تمام لوگ شامل ہوں اور اردو کے فروغ میں
معاون ومددگار بنیں۔ اس موقع پر ایک مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس
میں ڈاکٹر بسمل عارفی، اسرار دانش، مقیم دانش، قمر سمستی پوری، نقی سمستی
پوری، کاوش جمالی، ابرار احمد، پروین کمار چنو، دیپک کمار، رنجنا لتا ،
وغیرہ نے اپنے شعری کلام سےسامعین کو محفوظ کیا۔ پروگرام کی صدارت ضلع
مجسٹر یٹ یوگیندر سنگھ نے جبکہ نظامت واصف جمال نے انجام دیا۔ موقع پر
اردو سیل انچارج سنیتا سونو، سب ڈویزن افسر رویندر کمار دیواکر، سیل ٹیکس
کمشنر عابد سبحانی، تاج پور بلاک ترقیات افسر تاج پور رتمبھرا آریہ،
سابق ڈپٹی چیئرمین نگر پریشد سمستی پور شارق رحمن لولی، سمستی پور بی ڈی
او راہل کمار، اوایس ڈی محمود عالم، ڈاکٹر وصیہ عرفانہ، طارق الزماں،
منظور عالم، پرویز عالم، علاء الدین، شاذیہ تمکین، رحمت علی، منیش کمار
آفتاب احمد وغیرہ موجود تھے۔ اردو سیل انچارج سنیتا سونو کے اظہار تشکر
کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر دو ریٹائرڈ اردو ملازمین سعید عالم اور پرمندر کمار کو الوداعیہ بھی دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.