May 8, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

کورونا وباء سےبچوں کی محافظت کے لئے جنگی سطح پر حکومت کام کریں ۔راجو خان

کورونا وباء سےبچوں کی محافظت کے لئے جنگی سطح پر حکومت کام کریں ۔راجو خان
حاجی پور ندیم أشرف ،دہلی پبلک اسکول سراےء حاجی پور ویشالی کے ڈائریکٹر راجو خان نے بہار و جھارکھنڈ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو لے کر جو خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس سے شہر و دہی علاقوں میں افراتفری کے ساتھ ڈر وخوف کا ماحول ہے اور ہر لوگ اپنے بچوں کی حفاظت کیسے ہو اس کے لئے فکر مند ہیں بہار و جھارکھنڈ میں جو حالات اور تیسری لہر میں بچوں پر بھی وباء کے اثرات کا خدشہ کا زیادہ امکان بتایی جارہی ہے تو اس کے پہلے ہی اس وباء کے پھیلاؤ سے روک تھام کے لیے جنگی سطح پر کام ہونا چاہیے تاکہ بچے بچیاں اس وباء کی قہر کی چپیٹ سے بچا رہے انہوں نے دونوں ریاستوں کی حکومت کو دھیان مبزول کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اب تیزی کے ساتھ شہر سے دیہات کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے بڑی تباہی کا خدشہ ہے اس لیے پہلے ہی صحت کی دیکھ ریکھ پر توجہ دیں راجو خان نے کہا کہ طالب علم اس ملک کے مستقبل ہیں لیکن افسوس ہے کہ ایک عرصے سے تعلیمی ادارے کو بند کر دیا گیا جسے درس وتدریس ٹھپ ہے انہوں نے سرکار سے سوال کیا ہے کہ تیسری لہر کے لئے کس طرح کی تیاری کی گئی ہے چونکہ اس میں زیادہ تر بچے متاثر ہونگے انہوں نے بہار میں لگے لاک ڈاؤن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لگاتار لاک ڈاؤن سے کمزور و غریب طبقہ برباد ہوگئے بے روزگار نوجوانوں کی روزی روٹی کے لالے پر گیے چھوٹے چھوٹے کاروباری حاشیہ پر چلنے گیے اور کچھ لوگ غربت کی وجہ سے ذہنی تنائو کے شکار ہیں سرکار کو چاہیے کہ ان لوگوں کو بھی مدد کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.