May 3, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

شہر کا جید عالم دین مولانا مقصود عالم قاسمی کو سینکڑوں سوگواروں نے پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیا

شہر کا جید عالم دین مولانا مقصود عالم قاسمی کو سینکڑوں سوگواروں نے پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیا


حاجی پور، ایم کے اشرف، حاجی پور شہر کے جید عالم دین الحاج مولانا مقصود عالم قاسمی کو سینکڑوں سوگواروں نے پرنم آنکھوں سے جڑھوا کے گل باغ نزد کربلا قبرستان میں سپرد خاک کیا۔جنازہ کی نماز انکے بھتیجا حافظ محمد ارشاد عالم نے پڑھائی۔جس کی اقتدا میں سماجی، سیاسی، ملی، مذہبی، ادبی، صحافتی میدان سے تعلق رکھنے والے سمیت خویش و اقارب نے شرکت کر دعا مغفرت کی۔واضح ہوکہ مولانا موصوف کا انتقال اتوار کی شام 5:30 بجے برین ہیمریج کے سبب ہو گیا تھا۔تقریباً چھپن بہاریں دیکھی ہیں اور بھرا پورا خاندان کو روتے بلکتے چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے۔یہ بڑے نیک، سنجیدہ مزاج، قناعت پسند،حسن اخلاق کے پیکر، اچھے مقرر، مدبر، نیک، ملنسار،مہمان نواز،عبادت و ریاضت، ذکر و اذکار و تہجد گزار شریف النفس انسان تھے۔انہیں دیکھ کر ہی پتہ چلتا تھا کہ اللہ کے یہ محبوب بندہ ہیں۔ہندو مسلم یکجہتی کے علم بردار تھے۔یہی وجہ ہے کہ بلا تفریق ذات برادری، عقیدہ و مسلک اور مذہب و ملت سبھوں میں بڑے ہی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔حاجی پور شہر ہی نہیں پورے ضلع کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ علمی، ادبی،مذہبی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے اور جس نے جہاں بلایا اپنی ذات سے شرکت کو یقینی بناتے تھے۔پورے علاقے میں محبوب و مربی تھے۔انکے جنازہ کی نماز میں مولانا اظہار الحق قاسمی،صوفی مختار الحق للہ، ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری، ڈاکٹر عظیم انصاری،سماجی رہنما افروز عالم مسجد چوک حاجی پور، پروفیسر وعظ الحق،مولانا نیاز احمد قاسمی، مولانا قمر عالم ندوی، مولانا صدر عالم ندوی، مولانا ارشد نوری ندوی، حافظ توحید عالم،فصیح الدین عرف فردوس مدنی،قاری شمیم سونپور،حافظ محمد فیضان، کبیر عالم،ماسٹر محمد قطب الدین انصاری، ماسٹر محمد شرف الدین انصاری،حافظ مرتضی،رمضان علی،محمد علی،محمد صدام حسین، جہانگیر عالم،محمد سلمان،الحاج ماسٹر محمد منیر الدین،مجاہدالاسلام،ڈاکٹر پروفیسر محمد کلیم اشرف، صحافی محمد شاہ نواز عطا، صحافی محمد آصف عطا مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے پرنسپل مولانا شمیم احمد شمسی ، مولانا فاروق وغیرہ سمیت اہم شخصیات شریک ہوئے اور دعا مغفرت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.