*مولانا جلال الدین عمر ی رحمہ الله کی یاد میں تعزیتی نششت کا انعقاد*
سمستی پور (زکی احمد)
جماعت اسلامی ہند سمستی پور کی جانب سے مرکز اسلامی، دھرم پور سمستی پور میں مولانا مرحوم کے لئے ایک تعزیتی و دعائیہ نششت کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت سارے شرکاء نے مولانا کی شخصیت، اخلاق وکردار، تالیف و تصنیف، درویشانہ زندگی اور اقامت دین کے لیے کوششوں کا تزکرہ کرتے ہوئے ان کے لیے اللہ تعالی سے جنت الفردوس میں جگہ اور مغفرت کی دعا کی امیر مقامی سمستی پور توقیر اختر نے مولانا رضی الاسلام ندوی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم عالمگیر شخصیت کے حامل تھے انہوں نے ایک مرتبہ رضی الاسلام ندوی صاحب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ ڈاکٹری پڑھ رہے ہیں _ ڈاکٹر بن جائیں گے _ خوب کمائیں گے _ لیکن ہزاروں ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر ہوں گے _ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ میں لکھنے کی اچھی صلاحیت ہے _ آپ دین کی خدمت کرسکتے ہیں _ اس صورت میں آپ زیادہ مال دار تو نہیں بن سکیں گے ، لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک آپ کا درجہ بہت بلند ہوگا اور امّت بھی آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی _” چار دہائیوں قبل کسی موقع پر مولانا سید جلال الدین عمری نے ، جو اُس وقت ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ کے سکریٹری تھے ، مجھے مخاطب کرکے یہ جملے کہے تھے ، جنھوں نے میری زندگی کا رخ بدل دیا _ میں علی گڑھ طبِ یونانی کی تعلیم حاصل کرنے گیا تھا _ پڑھنے میں ٹھیک ٹھاک تھا _ بہت سے خواب سجا رکھے تھے _ لیکن بہت جلد مولانا نے اپنا گرویدہ بنالیا _ مولانا ندوی کہتے ہیں اس کے بعد میں نےاپنے لیے تحریری میدان ہی کو دعوت و تبلیغ اور اقامت دین کے لیے منتخب کر لیا۔مولانا ندوی مزید فرماتے ہیں کہ مولانا مرحوم کی قربت اور رہنمائی کا ہماری صلاحیت کو نکھار نے اہم رول ہےلہذا اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی مولانا مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین سابق امیر مقامی سمستی پور ڈاکٹر عبد الرب فلاحی نے کہا کہ ایک عالِم کی موت دراصل ایک عالٓم کی موت ہے مولانا مرحوم کا ایسے وقت میں چلا جانا جبکہ امت مسائل میں گھری ہے بہت بڑا سانحہ ہے الله مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ہمیں نعم البدل عطا فرمائے آمین۔ ناظم ضلع قاضی ابو نصر جاوید نے مولانا مرحوم کے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا رحمہ اللہ نے تقریباً پچاس کتابیں مختلف مضوعات پر لکھی ہیں جو ہم سب کے لیے کارآمد ہیں ہمیں ان سے استفادہ کرنا چاہۓ اللہ تعالی مولانا کے ان کارناموں کو شرفِ قبولیت بخشے اور اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ محمد جاوید نے مولانا مرحوم کی شفقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری مولانا سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ہمیشہ میرے سر پرمشفقانہ ہاتھ پھیرتے ھوئے محبتوں سے نواز ا ہے اللہ تعالی مولانا کو غریق رحمت کرے آمین ان کے علاوہ حافظ یوسف ،اکرام الحق، آصف وکیل، انظار اختر مولانا مقیم دانش ندوی نے شرکت کی، مقیم دانش ندوی کی دعا پر نششت کا اختتام ہوا۔