May 22, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

کانگریس پارٹی کے رہنما اور ملک کے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی رحلت کی 31واں برسی کے موقع پر

حاجی پور عبدالواحد
کانگریس پارٹی کے رہنما اور ملک کے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی رحلت کی 31واں برسی کے موقع پر کانگریس پارٹی اور پارٹی کے کارکنانوں اور رہنماوں کے ذریعے مختلف طرح کے پروگراموں کا انعقاد ضلع کے کٸی مقاماتوں سے موصول ہوٸی ہیں شہر حاجی پور صدر اسپتال میں یک روزہ خون عطیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں راجاپاکر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے محترمہ پرتیما کماری داس کی کوشش اور کاوش سے ان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر محترمہ پرتیماکماری نے وارڈ کے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں خردنی اشیاء پھل وغیرہ ان کے حوالے بھی کیں اور انہوں نے ضعیف العمر مریضوں کی حالت زار پر اظہار افسوس کرتے ہوٸے ہمدردی کا اظہار بھی کیااور بہتر علاج و معالج کےلٸے ذمہ داران سے گفتگوں بھی کی شہر حاجی پور کے جواں سال سماجی رہنما اور بےلوث خادم محمد صدام حسین نے اس پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوٸے مبارک باد پیش کیا ہے اور اس پروگرام کے تعلق سے مثبت گفتگو کی ہے اور کہا کہ خون کا عطیہ ایک بڑا کار خیر ہے خون کی کمی کی وجہ کر مریضوں کی جان چلی جاتی ہیں اور سماج کا قیمتی اثاثہ دیکھتے دیکھتے دم توڑدیتا ہے یہ سماج اور ملک کا بڑا خساڑہ ہے اس طرح کے خون کا عطیہ کرنے والے افراد سچے سماجک سیوک اور ملک کے وفادار شہری ہیں یہ لوگ بھی قابل مبارک باد ہیں جن لوگوں نے اس پروگرام میں خون عطیہ دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.