عالی جناب نوشاد احمد صاحب کے دولت کدہ پر دعوت افطار میں شامل ہوئے آر جے ڈی کے جناب عبدالباری صدیقی*
1 min read*عالی جناب نوشاد احمد صاحب کے دولت کدہ پر دعوت افطار میں شامل ہوئے آر جے ڈی کے جناب عبدالباری صدیقی*
مظفر پور- راشٹریہ مسلم آرکشن مورچہ بہار کے صوبائی صدر عزت مآب جناب نوشاد احمد صاحب کے دولت کدہ پر مورخہ 6 اپریل 2022 بروز بدھ کو دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا- اس دعوت افطار میں صوبہ بہار کے کئی معزز لیڈران اور افسران شامل ہوئے- اس موقع پر مہمان خصوصی بہار کے سابق منسٹر خزانہ عالی جناب عبدالباری صدیقی صاحب کے ساتھ ساتھ کئی سابق رکن اسمبلی بہار بھی شامل ہوئے- مخدوم پور ودھایک عزت مآب متھلیش کمار جناب اسرائیل منصوری رکن اسمبلی کانٹی, کڈھنی ودھایک شری انیل سہنی اور جناب اقبال محمد سمیع صوبائ اسپوکس پرسن, آر جے ڈی شامل تقریب رہے. تقریب کا سیاست حاضرہ سے کوئی تعلق نہیں تھا – دعوت افطار کا آغاز دعائیہ تقریب سے ہوا – اس دعائیہ تقریب میں لوگوں نے ملک میں امن چین کے لیے دعائیں مانگیں-